• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • مہاراشٹر امیں خوفناک سڑک حادثہ۔ پِک اَپ گاڑی کھائی میں گر نے سے سات ہلاک، کئی زخمی، پی ایم اور سی ایم نے کیا ایکش گریشیا کااعلان

مہاراشٹر امیں خوفناک سڑک حادثہ۔ پِک اَپ گاڑی کھائی میں گر نے سے سات ہلاک، کئی زخمی، پی ایم اور سی ایم نے کیا ایکش گریشیا کااعلان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 11, 2025 IST     

image
مہاراشٹر امیں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ پونے کے چاکن علاقے میں ایک پک اپ وین بے قابو ہو کرکھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد زخمی ہوئے۔پمپری چنچواڑ پولیس کے مطابق، پاپل واڑی گاؤں کی کئی خواتین اور بچے پیر کے روز شراون کے مقدس مہینے میں کنڈیشور مندر کے درشن لیے نکلے تھے۔
 
تاہم ڈرائیورگاڑی سے کنٹرول کھو بیٹھا اوروین سڑک کے کنارے 30 فٹ گہری وادی میں جاگری۔ سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ کئی زخمی ہوئے۔ اطلاع ملنے پر پمپری چنچواڑ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
 
دریں اثنا، وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پرغم کا اظہار کیا اور ہر مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (PMNRF) سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا، جب کہ زخمیوں کو 50،000 روپے دیے جائیں گے۔
 
 
 پی ایم مودی نے ایکس پر کہا "پونے، مہاراشٹر میں ایک حادثے کی وجہ سے جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہوں۔ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں تعزیت۔ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔ PMNRF کی طرف سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیئے جائیں گے،" وزیر اعظم کے دفتر نے ایک پوسٹ میں کہا۔
 
مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے بھی حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور ہر مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ سی ایم نےانہوں نے X پرکہا۔
 
 

"کندیشور میں پمپری چنچواڑ پولیس کمشنریٹ کے تحت ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شراون پیر کے درشن کے لیے آنے والے عقیدت مندوں کو لے جانے والی ایک پک اپ گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد کی موت ہو گئی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے مرنے والوں کے خاندانوں کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی،" ۔