• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں و کشمیر میں سڑا ہوا گوشت ضبط کرنے کا معاملہ : عوامی صحت ،حفاظتی معیار کو یقینی بنانے وزیرعلیٰ کی حکام کو ہدایت

جموں و کشمیر میں سڑا ہوا گوشت ضبط کرنے کا معاملہ : عوامی صحت ،حفاظتی معیار کو یقینی بنانے وزیرعلیٰ کی حکام کو ہدایت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 11, 2025 IST     

image
  جموں وکشمیرمیں حالیہ دنوں بھاری مقدارمیں گلے سڑے اورمضرصحت گوشت کی برآمد گی کے درمیان  وزیراعلیٰ عمرعبد عللہ نے پیرکومارکیٹ ریگولیشن سے متعلق ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع میں جانچ مہم کو تیز کرنے، ضلعی سطح پر فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے قیام، اور لکھن پور اور قاضی گنڈ میں خراب ہونے والی اشیاء کی جانچ کے لیے انٹری پوائنٹ چیک پوسٹس کے قیام کرنے کی ہدایت دی ہے۔
 
ڈپٹی کمشنرز ذاتی طور پرمارکیٹ کی سرپرائزچیکنگ کی قیادت کریں گے، جن کی مدد موبائل ٹیسٹنگ وینز کے ذریعے کی جائے گی۔ تمام فوڈ ٹریڈرز اور وینڈرز کو ایک رسمی لائسنسنگ فریم ورک کے تحت رجسٹر کیا جانا ہے، محکمے محفوظ سورسنگ، مناسب کولڈ اسٹوریج، اور گوشت اور دودھ کی مصنوعات کی واضح لیبلنگ کو یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اس طرح کی سہولیات کو جموں اور سری نگر تک محدود کرنے کے بجائے ہر ضلع ہیڈکوارٹر پر فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کی جائیں۔ اس طرح حکومت کی نفاذ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔انہوں نے افسران کو صحت عامہ کے تحفظ کے لیے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
 
 وزیراعلیٰ نے عوام پر زور دیا کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے بجائے ڈائل 104 کے ذریعے خلاف ورزیوں کی اطلاع دیں۔ وزیراعلیٰ نے خراب ہونے والی اشیائے خوردونوش خصوصاً گوشت، گوشت پر مبنی مصنوعات اور ڈیری کی فروخت، ذخیرہ کرنے اور تقسیم میں خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ٹھوس اور مربوط کارروائی کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ صارفین کی حفاظت اور صحت عامہ کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چوکس رہیں اور غیرمجاز دکانداروں سے پروسیس شدہ گوشت نہ خریدیں۔
 
فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری اور استعمال سے پہلے ان کے معیار اور درستگی کو احتیاط سے چیک کریں۔ اہلکار نے مزید کہا، "یہ جاننا لوگوں کا حق ہے کہ وہ کیا کھا رہے ہیں۔ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی بھی مشکوک یا غیر معیاری مصنوعات کی اطلاع فوری طور پر محکمہ کو دیں۔"ریستوران کے مالکان، قصابوں اور کھانے پینے کی اشیاء فروشوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حفظان صحت کے سخت معیارات کو برقرار رکھیں اور یقینی بنائیں کہ صرف معیاری گوشت کی مصنوعات ہی فروخت کی جائیں۔ حکام نے متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، جس میں جرمانے لائسنس کی منسوخی اور دکانوں کو سیز کرنا  بھی شامل ہیں۔
 
 وزیراعلیٰ کی یہ  ہدایت پورے کشمیرمیں غیرمعیاری اور سڑے ہوئے گوشت کے خلاف کریک ڈاؤن کے درمیان آئی ہے۔ ہفتے کے روز، فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ (FSD) کے اہلکاروں نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بازار کی جانچ کے دوران 35 کلو گرام ملاوٹ شدہ گوشت ضبط کر کے تلف کیا۔مقامی بازاروں میں چیکنگ کے دوران گوشت  کے استعمال کے لیے نا مناسب پایا گیا۔ اہلکار وں نے کہا کہ "ہم نے کم از کم 35 کلو سڑا ہوا گوشت موقع پر ہی تباہ کر دیا تاکہ اسے صارفین تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔"