یتنام میں بھارتی سیاحوں کو لے جانے والی اسپیڈ بوٹ الٹ گئی
Phu Quoc جزیرے کے قریب کشتی حادثہ
زخمی میں سے کئی کی حالت تشویشناک
ہندوستانی سفارت خانہ متحرک ۔ امدادی کوششیں تیز
ویتنام میں بھارتی سیاحوں کو لے جانے والی اسپیڈ بوٹ سمندر میں الٹ گئی۔ ہفتہ کی صبح Phu Quoc جزیرے کے قریب پیش آئے اس المناک حادثے میں کم از کم 15 ہندوستانیوں کی جان چلی گئی۔ مہلوکین میں تامل ناڈو کے 10 سیاح بھی شامل ہیں ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔
کشتی کنٹرول کھو بیٹھی
ہندوستانی سیاح اپنے عملے کے ساتھ اوشین پرل آئی لینڈ کمپنی سے تعلق رکھنے والی 'AG-26751' نامی سیاحتی اسپیڈ بوٹ میں کروز پر تھے۔ Phu Quoc جزیرے کے قریب Hon May Rut Ngoi کے علاقے میں سفر کے دوران تیز ہواؤں اور اونچی لہروں کی وجہ سے کشتی کنٹرول کھو بیٹھی اور الٹ گئی۔
21 افراد کو بچالیا گیا
مقامی حکام فوری طور پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ اب تک تقریباً 21 افراد کو بچا لیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام تیز کر دیا ہے۔
تلگو ریاستوں کے75 افراد کی ٹرپ
ایک موبائل کمپنی کے تقریباً 250 ڈسٹری بیوٹرز ویتنام کے دورے پر گئے۔جن میں 17 تمل ناڈو اور دیگر آندھرا پردیش، تلنگانہ اور کیرالہ سے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت مچھلی پٹنم کے ڈسٹری بیوٹر گلی کشور کی بیوی جے شری اور کڑپہ کے مدیم سریدھر کے طور پر ہوئی ہے۔ گلی کشور کی حالت فی الحال نازک ہے۔
کڑپہ کا نعیم نامی ڈسٹری بیوٹر کشتی میں سوار نہ ہونے کی وجہ سے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ سیاحوں کو لے جانے والی پانچ کشتیوں میں سے ایک حادثے کا شکار ہو گئی۔
ویتنام میں ہندوستانی سفارت خانے نے اس ح افسوسناک واقعہ پر فوری ردعمل ظاہر کیا۔ دفتر نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا، کہا کہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
متاثرین کے اہل خانہ کو اطلاع فراہم کرنے کے لیے ہو چی منہ سٹی اور ہنوئی میں کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے لیے خصوصی ہیلپ لائن نمبر جاری کئے گئے ہیں۔
ہیلپ لائن نمبرز
84362817930,84915523714 اور84334520414,84913089165,
عینی شاہدین نے بتایا کہ قریبی کشتیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور سرحدی محافظوں، بحریہ، کوسٹ گارڈ اور دیگر امدادی ٹیموں کے آپریشن میں شامل ہونے سے پہلے مسافروں کو پانی سے نکالنا شروع کر دیا۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچاؤ کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی کیونکہ متعدد مسافر الٹنے والے جہاز کے اندر پھنس گئے تھے۔حکام نے بتایا کہ 21 افراد کو بچا لیا گیا، جب کہ تمام 15 متاثرین کو بازیاب کر لیا گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں لے جایا گیا۔
Phu Quoc، خلیج تھائی لینڈ میں واقع، ویتنام کے سب سے مشہور ساحلی مقامات میں سے ایک ہے۔ Hon May Rut جزیرہ، Phu Quoc سے تقریباً 10 کلومیٹر (6 میل) جنوب میں، اپنے سفید ریت کے ساحلوں اور کرسٹل صاف پانیوں کے لیے جانا جاتا ہے، جو ہر سال لاکھوں ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
حادثے کی وجہ کیا تھی؟
سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ایک صوبائی عہدیدار نگوین ٹائین ہائی نے کہا کہ حکام اب بھی زندہ بچ جانے والوں کی صحیح تعداد کی تصدیق کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہائی نے کہا کہ ابتدائی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تیز ہواؤں اور اونچی لہروں کی وجہ سے اسپیڈ بوٹ الٹ گئی ہو گی۔