• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • تلنگانہ: سنگاریڈی میں ڈیوائیڈرسے ٹکرا ئی بے قابوکار۔ تین افراد ہلاک

تلنگانہ: سنگاریڈی میں ڈیوائیڈرسے ٹکرا ئی بے قابوکار۔ تین افراد ہلاک

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 21, 2026 IST

تلنگانہ: سنگاریڈی میں ڈیوائیڈرسے ٹکرا ئی بے قابوکار۔ تین افراد ہلاک
 تلنگانہ میں منگل کے روز دو سڑک حادثات میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت کم از کم چار افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔ضلع سنگاریڈی  میں ایک کار جس میں وہ سفر کر رہے تھے سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا جانے سے تین افراد بشمول ایک چار سالہ بچی کی موت ہو گئی۔ کلہر منڈل کے بچوپلی کے قریب صبح سویرے پیش آئے اس حادثہ میں پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ 
 
حادثہ نیشنل ہائی وے 161 پر نظام پیٹ منڈل میں بچوپلی کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق مہاراشٹر کے علاقے ناندیڑ سے ایک ہی خاندان سے ہے۔ وہ بیرون ملک سے واپس آنے والے رشتہ داروں کا استقبال کرنے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ جارہے تھے۔کار ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ گاڑی الٹ کر سڑک سے گر گئی جس سے دو افراد موقع پر ہی موت  ہو گئی ۔
 
پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔زخمیوں میں سے ایک ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پانچ زخمیوں کو نارائن کھیڑکے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔لاشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے نارائن کھیڑ اسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا۔کلہر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 کھمم حادثے میں  ایک ہلاک 4زخمی

ضلع کھمم  میں پیش آنے والے ایک اور حادثے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یدولاپورم میں کوداڈ چوراہے کے قریب ایک ڈی سی ایم اور ایک پرائیویٹ بس میں تصادم ہوا۔ زخمیوں کو کھمم کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔پرائیویٹ بس میں 40 مسافر سوار تھے جو حیدرآباد سے اڈیشہ جا رہی تھی۔
 
اس سے قبل حیدرآباد کے مضافات میں یپرال میں ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس کی باؤنڈری وال سے ٹکرا جانے کے بعد ایک 22 سالہ طالب علم ہلاک ہو گیا تھا۔ملکاجگیری پولس کمشنریٹ کے جواہر نگر تھانے کی حدود میں پیر کے روز یہ حادثہ پیش آیا تو دو دیگر زخمی ہوگئے۔مرنے والے کی شناخت ورون کے طور پر ہوئی ہے جو کہ ایک آرمی اہلکار کا بیٹا ہے۔ وہ اپنے دو دوستوں علی اور ارون کے ساتھ گھر واپس آ رہا تھا، جب یپرال میں اوم شری سگنیٹ اپارٹمنٹس کے قریب اس نے مبینہ طور پر تیز رفتار گاڑی پر کنٹرول کھو دیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ تیز رفتاری کے باعث نوجوان گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا ہے۔