امرناتھ یاترا سے واپس آنے والی عقیدت مندوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ ڈرائیور ایک موڑ پر بس کا کنٹرول کھو بیٹھا اوربس دریائے سندھ کے کنارے ایک مکان پر جا گری۔ اس حادثہ میں 39 افراد شدید زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن علاقے کے قریب پیش آیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کنگن کے قریب سڑک پر موڑ پر کنٹرول کھو بیٹھا۔
بڑا حادثہ ٹل گیا،ندی میں نہیں گری بس
اس حادثہ میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ کیونکہ جب بس بے قابو ہوکر گھر پر جاگری تو گھر میں کوئی نہیں تھا۔ بس مکان پر گرنے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ورنہ یہ بس دریائے سندھ میں گر جاتی۔ جس سے جانی نقصان ہو سکتا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ زخمی عقیدت مندوں کوعلاج کے لیے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
منوج سنہا کا ٹوئیٹ
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس واقعہ پرحکام سے بات کی اور تفصیلات حاصل کی۔ لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) منوج سنہا نے زخمیوں کی حالت دریافت کی۔سنہا نے بتایا کہ وہ ، "ڈپٹی کمشنر، گاندربل، اور صحت کے حکام سے بات کی اور آج صبح گنیوان، گاندربل میں بدقسمت سڑک حادثے میں زخمی شری امرناتھ جی یاترا یاتریوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ بابا برفانی کے درشن کے بعد واپس آنے والے 39 یاتری زخمی ہوئے اور فی الحال SKIMS میں زیر علاج ہیں،" سنہا نے پوسٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کے لیے تمام ضروری امداد اور بہترین طبی امداد کو یقینی بنائیں۔سنہا نے کہا، ’’میں بھگوان شیو سے زخمی عقیدت مندوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔
ایل جی زخمیوں کی عیادت کی
جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے آج، SKIMS، سری نگر کا دورہ کیا۔ حادثہ میں زخمی شری امرناتھ جی کے یاتریوں کی صحت اور خیریت دریافت کی۔ انھوں نے لکھا کہ بابا امرناتھ کی مہربانی سے، آج صبح تمام 39 یاتری فی الحال مستحکم حالت میں ہیں۔ انھوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ سینئر عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عقیدت مندوں کو تمام ضروری مدد اور ذاتی نگہداشت فراہم کی جائے اور ان کی صحت یابی پر ان کے آبائی شہروں کو محفوظ واپسی کے انتظامات کو ترجیح دی جائے۔
سی ایم نےکیا تشویش کا اظہار، سکینہ ایتونے زخمیوں کی عیادت کی
جموں و کشمیر کے وزیر اعلی کے دفتر کی پوسٹ نے گنڈ، کنگن میں پیش آئے سڑک حادثے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں متعدد امرناتھ یاتری سری نگر لوٹ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو اعلیٰ معیار کے طبی علاج کی ہدایت دی ہے اور وزیر صحت سکینہ ایتو کو SKIMS ہسپتال کا دورہ کرنے کا کام سونپا تاکہ وہ متاثرین کی دیکھ بھال کی نگرانی کریں۔ ر یاستی وزیر سکینہ ایتو نے اسپتال کا دورہ کیا زخمی کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے زخمیوں کےعلاج میں کوتاہی نہیں کرنے کی ہدایت دی ۔انھوں زخمی مریضوں کو ان کے اہل خانہ ک سے بات چیت کی۔
منگل کی صبح ایک اور قافلہ روانہ
اس دوران 3,029 لوگوں کا ایک نیا گروپ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ ہوا۔ وہ سبھی منگل کی صبح جموں سے روانہ ہوئے۔ امرناتھ یاترا 3 جولائی کو شروع ہوئی اور 28 اگست تک جاری رہے گی۔ پیر تک امرناتھ میں پوجا کرنے والوں کی تعداد 4.22 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔2024 میں 5.2 لاکھ عقیدت مندوں نے امرناتھ میں حصہ لیا۔ جب کہ پچھلے سال 4.14 لاکھ لوگ آئے تھے۔ تاہم 2011 میں 6.30 لاکھ عقیدت مند آئے۔ اب تک، یہ ایک ہمہ وقتی ریکارڈ ہے۔