اسرائیل کی ناپاک کاروائیوں کی وجہ سے پورا مشرق وسطیٰ آگ میں جل رہا ہے۔ ایران اور امریکہ-اسرائیل جنگ کے درمیان لبنان میں اسرائیلی فوج (IDF) اور حزب اللہ کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔اس لڑائی میں حزب اللہ کے جنگجو اسرائیلی فوج کو بھاری جواب دے رہے ہیں۔ لبنان میں جاری جنگ کے دوران دو درجن سے زیادہ اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔وہیں آج جنوبی لبنان میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
منگل کو جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران چار اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ یروشلم پست نے یہ خبر دی ہے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق، فوج نے تین فوجیوں کے نام جاری کر دیے ہیں:جن میں کیپٹن نوآم میڈمنی،سٹاف سارجنٹ بین کوہن،سٹاف سارجنٹ میکسم انٹیس ہیں جبکہ چوتھے فوجی کا نام ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے۔
اس واقعے میں دو دیگر فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ایک کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دوسرے کو درمیانی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔ فوج نے بتایا کہ متاثرہ تمام فوجیوں کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
اب تک کتنے اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں؟
یروشلم پوسٹ کے مطابق، 28 فروری کو ’آپریشن رورنگ لائن‘ شروع ہونے کے بعد سے اب تک لبنان میں لڑائی کے دوران 9 IDF فوجی مارے جا چکے ہیں۔
جنگ شروع ہونے سے اب تک لبنان اور ایران کی جانب سے داغے گئے راکٹوں اور میزائلوں کی وجہ سے 22 اسرائیلی شہری بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ جمعرات کو نہاریہ میں 43 سالہ اوری پیرتز کی ہلاکت ہوئی جب حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹوں کی بوچھاڑ کر دی تھی۔ اس حملے میں 25 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔
بنیامین نتن یاہو کا بیان
دوسری جانب، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے 30 مارچ کو کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے درمیان ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا مشترکہ فوجی آپریشن آدھے سے زیادہ آگے بڑھ چکا ہے۔
نیوز میکس کو دیے گئے انٹرویو میں نتن یاہو نے مشترکہ فوجی کاروائی کی پیش رفت پر اعتماد کا اظہار کیا اور زور دیا کہ ایران کی فوجی اور جوہری صلاحیتوں کو تباہ کرنے کی سمت میں اہم اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔