• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • اے پی جے عبدالکلام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،وہ آج بھی تمام ہندوستانیوں کیلئے ایک رول ماڈل ہیں:چندرابابو نائیڈو

اے پی جے عبدالکلام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،وہ آج بھی تمام ہندوستانیوں کیلئے ایک رول ماڈل ہیں:چندرابابو نائیڈو

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 27, 2025 IST     

image
سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی کے موقع پر آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو اور وزیر نارا لوکیش نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ بحیثیت سائنسدان ملک کے ایٹمی اور سائنسی شعبوں کی رہنمائی کرنے والے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی کے موقع پر چیف منسٹر چندرا بابو نے کہا کہ ہمیں اس عظیم انسان دوست کی خدمات کو یاد رکھنا چاہئے۔ چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ اے پی جے عبدالکلام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور وہ آج بھی تمام ہندوستانیوں کیلئے ایک رول ماڈل ہیں۔ اے پی کے وزیر تعلیم نارا لوکیش  نے بھی انہیں خراج پیش کرتے ہوئے کہاکہ آئیے ہم سب مل کر اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کیلئے کام کریں۔
 
انہوں نے کہاکہ میں بھارت رتن اور سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو اس ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ لوکیش نے کہاکہ عبدالکلام ایک عظیم دانشور ہیں جنہوں نے ہندوستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہیں ہندوستان کا میزائل مین کہا جاتا ہے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہاکہ انہوں نے بطور سائنسدان ملک کیلئے جو خدمات فراہم کی ہیں وہ بے مثال ہیں۔ لوکیش نے کہا کہ انہوں نے اپنی منفرد شخصیت اور تقاریر سے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ نارا لوکیش نے ہر ایک سے اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کرنے اور ڈاکٹر کلام کی زندگی سے سبق حاصل کرنے کا مطالبہ کیا۔
 
مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر جی کشن ریڈی نے سابق صدرجمہوریہ اور بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی کے موقع پر یاد کیا۔ کشن ریڈی نے اپنی بیان میں کہاکہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جنہیں میزائیل میان کے نام سے بھی جانا جاتاہے نے ہندوستان کو دفاع۔  خلائی اور جوہری ٹکنالوجی میں مزید بلندیوں تک پہنچانے  میں مدد کی۔ کشن ریڈی نے کہاکہ قوم کی خدمت کی ان کی بے مثال میراث نوجوانوں کو ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔مرکزی وزیر نے کہاکہ سابق صدرجمہوریہ کو ان کے شاندار کارناموں کے ساتھ ساتھ ان کی سادگی کیلئے بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا 27 جولائی 2045 کو انتقال ہوا تھا۔