Friday, June 20, 2025 | 24, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • وہ دن دور نہیں جب ملک میں انگریزی بولنے والےشرمندہ ہوں گے: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا بیان

وہ دن دور نہیں جب ملک میں انگریزی بولنے والےشرمندہ ہوں گے: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا بیان

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 19, 2025 IST     

image
 مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وہ دن آئیں گے جب ملک میں انگریزی بولنے والے شرم محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی زبانیں ملک کے اتحاد میں اہم ہیں۔ وزیر  داخلہ نے آج آئی اے ایس افسر اشوتاش اگنی ہوتری کی لکھی ہوئی کتاب مائی بند سویم۔ کُڑ ساگر ہو کا اجرا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستانی زبانوں کے ورثے کی حفاظت کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مادری زبانوں پر فخر کرتے ہوئے دنیا میں آگے بڑھنا چاہیے۔
 
امت شاہ نے کہا کہ اس ملک میں جلد ہی وہ وقت آنے والا ہے جب انگریزی بولنے والے شرم محسوس کریں گے، ایسا سماجی نظام زیادہ دور نہیں، یہ ان لوگوں کے ساتھ ممکن ہو گا جو مسلسل تبدیلی کے خواہاں ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ ہمارے ملک کی زبانیں ہماری ثقافت کے جوہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زبانوں کے بغیر ہم اس ملک کے شہری نہیں رہ سکتے۔
 
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی غیر ملکی زبان اس ملک، اس کی ثقافت، تاریخ اور مذہب کو سمجھنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامکمل غیر ملکی زبانوں سے قومیت کا جامع احساس حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت پیچیدہ مسئلہ ہے، لیکن انہیں امید ہے کہ ہندوستانی معاشرہ اس میں کامیاب ہوگا اور ایک بار پھر ہم اپنے ملک کو اپنی زبانوں میں آگے بڑھائیں گے۔
 
واضح رہےکہ ملک میں زبانوں کو لیکر تنازعے جاری ہیں۔ ملک کی قومی زبان ہندی ہے۔ این ڈی اے حکومت ملک میں تمام سرکاری کام کاج انگریزی کے بجائے ہندی میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جنوبی ہند کےریاستیں مرکزی حکومت پر ملک بھرمیں ہندی زبان کو زبردستی تھوپنے کا الزام لگا رہی ہیں۔ تمل، ملیالم، تلگو زبان جانے والی ریاستیں، مہاراشٹر اور دیگر ریاستیں اپنی  اپنی زبانوں کولیکربہت حساس ہیں۔ ایسےمیں مرکزی وزیر کا بیان ان ریاستوں میں نئے تنازعہ کو جنم دے سکتا ہے۔