Saturday, June 14, 2025 | 18, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • آندھراپردیش میں'تلی کی وندانم' اسکیم کا آغاز، اسکول جانےوالے ہر بچےکوملیں گے 15000روپئے

آندھراپردیش میں'تلی کی وندانم' اسکیم کا آغاز، اسکول جانےوالے ہر بچےکوملیں گے 15000روپئے

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 13, 2025 IST     

image
 آندھراپردیش کی مخلوط  حکومت نے  ریاست میں ۔ تلی کی وندانم ۔ یعنی ماؤں کو سلام اسکیم کا آغا ز کیا ہے۔ تلی کی وندانم اسکیم کے تحت ایک خاندان میں اسکول کو جانے والے چار بچوں کے لئے ساٹھ ہزار روپے جاری کئے۔  سا ٹھ ہزار روپے حکومت کی جانب سے  جاری کئے۔ اس اسکیم کے تحت، چار بچوں والی ماں کو ایک ساتھ  60ہزار روپے کی رقم ملی ہے۔

انتخابی وعدہ تلی کی وندانم اسکیم

تلی کی وندانم اسکیم ' 2024 کے انتخابات کے دوران چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے ذریعہ کئے گئے فلاحی وعدوں کے 'سپر سکس' سیٹ میں سے ایک ہے۔ "حکومت نے 'تلی کی وندانم ' اسکیم کے نفاذ کے لیے رہنما  یانہ خطوط جاری کیے ہیں، جو کہ ریاست بھر میں ماؤں،سرپرستوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے، ہر اہل ماں یا سرپرست کو سالانہ 15,000 روپے کی مالی امداد دے ۔رقم ملنے پر خاندان کے افراد نے خوشی کا اظہار کیا ۔ اور حکومت سے اظہار تشکرکیا ۔

 کون ہیں اس اسکیم کے اہل 

کلاس فرسٹ سے انٹرمیڈیٹ تک اسکول جانے والے گھرکے بچوں کی تعداد سے قطع نظر، اسکیم کو تمام اہل گھرانوں تک بڑھایا جائے گا۔ اس اسکیم سے ماؤں کو یہ اختیار ملتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک اسکول کی تعلیم میں فعال طور پر شامل ہوں، اور تعلیمی ترقی کی تشکیل میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے۔انھوں نے کہا کہ اس اسکیم کے فوائد تمام اہل بچوں تک پہنچائے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری، نجی امداد یافتہ اور نجی غیر امدادی اسکولوں اور جونیئر کالجوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

 کتنے طلبا ہوں گے مستفید

اسی طرح، حکومت اس اسکیم کے لیے کلاس I اور جونیئر انٹرمیڈیٹ میں متوقع اہل اندراج کو بھی مدنظر رکھے گی۔تلی کی وندانم  اسکیم سے 67 لاکھ سے زیادہ طلباء اور 43 لاکھ مائیں مستفید ہوں گی۔ سالانہ 15,000 روپے میں سے 2,000 روپے ریاست میں تعلیمی ماحولیاتی نظام کی مجموعی ترقی کے لیے نکالے جائیں گے، جس میں دیکھ بھال، حفظان صحت اور صفائی شامل ہیں۔

12جون سے5 جولائی تک ادائیگیاں

جنوبی ریاست  آندھراپردیش نے 12 جون سے 5 جولائی کے درمیان ایک ٹائم فریم مقرر کیا ہے تاکہ اسکیم کی مکمل ادائیگی اور اس پر عمل درآمد کیا جاسکے۔ حکومت کی طرف سے "تمام فلاحی اسکیموں کی ماں" کے طور پر ڈب کیا گیا، '  تلی کی وندانم ' کا مقصد خاندانوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینا بھی ہے جو ریاست میں  گرتی ہوئی آبادی اور 'ڈیموگرافک مینجمنٹ' پر توجہ مرکوز کرناہے۔

خواتین کی مالی آزادی کو یقینی بنانے کی کوشش

حکومتی ذرائع کے مطابق، یہ اقدام خواتین کی مالی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ حکمران مخلوط حکومت کا کہنا ہے کہ جگن موہن  ریڈی کی پچھلی حکومت نے پانچ سالوں میں جو رقم خواتین کو دی تھی، چندرابابو نائیڈو کی حکومت نے صرف ایک سال میں ہی اس سے زیادہ رقم فراہم کی ہے۔اس اسکیم کے تحت، آندھرا پردیش حکومت نے ریاست بھر کی خواتین کے بینک کھاتوں میں ایک ہی دن میں 10ہزار کروڑ روپے منتقل کیے ہیں۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ کسی بھی پچھلی حکومت نے خواتین کو اس پیمانے پر عزت اور مالی مدد فراہم نہیں کی۔