Wednesday, July 15, 2026 | 28 محرم 1448
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ماں نے دو بچوں کو زہر دے کرخودکشی کرلی: آندھراپردیش میں المناک واقعہ

ماں نے دو بچوں کو زہر دے کرخودکشی کرلی: آندھراپردیش میں المناک واقعہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 14, 2026 IST

ماں نے دو بچوں کو زہر دے کرخودکشی کرلی: آندھراپردیش میں المناک واقعہ
 آندھرا پردیش کے ضلع پالناڈومیں ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ ایک خاتون نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنے دو نابالغ بیٹوں کو زہر دے کرموت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ونوکونڈا منڈل کے وتم راجوپلی گاؤں میں پیش آیا۔24 سالہ خاتون نکہ بھارتی نے6 سالہ  تیجیش ریڈی اور4 سالہ ہیمانتھا ناگی ریڈی کوقتل کر دیا اور پھراپنے گھر میں پھانسی لگا لی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے پیر کی رات اپنے بیٹوں کو زہر ملا کر کھانا کھلایا اور پھر خودکشی کی ہوگی۔
 
یہ واقعہ منگل کی صبح منظر عام پر آیا۔ گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی اور ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا۔خیال کیا جاتا ہے کہ خاندانی تنازعہ اس سانحہ کی وجہ بنا۔ بھارتی کی شادی سنیل ریڈی سے ہوئی تھی، جو دودھ کی وین کے ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے۔ان کے پڑوسیوں کے مطابق، سنیل ریڈی خراب  عادتوں  کے عادی ہو چکے تھے اور مبینہ طور پر خاندان کی مناسب دیکھ بھال نہیں کر رہے تھے۔ جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔
 
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معائنہ کیا۔ تینوں لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی سرکاری اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا خاندانی جھگڑے، مالی مشکلات یا دیگر ذاتی وجوہات اس ظلم کی وجہ بنیں۔
 
تلگو ریاستوں میں اس طرح کے افسوسناک واقعات کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ زیادہ تر واقعات کی بڑی وجہ خاندانی جھگڑے پائے گئے۔

 سریکا کولم کا واقعہ 

قبل ازیں ایک خاتون نے دو کمسن بیٹیوں  کو مبینہ طور پرقتل کردیا اور بعد میں خود ہی خودکشی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے سریکاکولم ضلع میں 30 جون کو پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق ورالکشمی نے اپنی بیٹیوں بھوانی (3) اور چاندنی (چار ماہ) کو قتل کیا۔ خاندانی تنازعہ مبینہ طور پر قتل اور خودکشی کی کوشش کا باعث بنا۔

 وقارآباد کا واقعہ 

13 جون کو ایک خاتون نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنے دو بچوں کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے اڈوی وینکٹا پورم گاؤں میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق نبنیتا (27) نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنے بیٹے وگنیش (7) اور بیٹی مدھوپریہ (5) کو مار ڈالا۔ مبینہ طور پر وہ گھریلو جھگڑے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کی لپیٹ میں تھی۔