ہندوستانی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے پیر کو ہوم سیریز کےلئے چند مقامات کے میچوں کی جگہ کر دی تبدیل کر دی ہے۔اکتوبر 2025 کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کولکاتا کا ایڈن گارڈنز، میں دوسرے ٹیسٹ میچ ہونا طے تھا۔ اب نومبر میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔ اورنئی دہلی کا ارون جیٹلی اسٹیڈیم اب ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔بی سی سی آئی نے ایک باضابطہ ریلیز میں کہا، "ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، جو اصل میں کولکاتا کے لیے ہونا تھا، اب نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دریں اثنا، جنوبی افریقہ کے خلاف 14 نومبر 2025 سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ، نئی دہلی سے کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں منتقل کر دیا گیا ہے،" بی سی سی آئی نے ایک سرکاری ریلیز میں کہا۔
یہ تینوں میچ اب چنئی میں نہیں ہوں گے
بی سی سی آئی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ہندوستان خواتین کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اب چنئی میں نہیں ہوں گے۔ اس سیریز کے 2 مقابلے اب نیو چنڈی گڑھ کے نیو پی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ آخری ون ڈے میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں فی الحال کام چل رہا ہے جس کی وجہ یہ ون ڈے سیریز اب وہاں نہیں ہوگی۔ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کے کام کی وجہ سے چنئی سے باہر کر دی گئی ہے۔ نیو چنڈی گڑھ کا نیا پی سی اے اسٹیڈیم سیریز کے پہلے دو میچوں کی میزبانی کرے گا اور تیسرا اور آخری ون ڈے نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
جنوبی افریقہ اے اور انڈیا اے اسٹیڈیم تبدیل
مزید برآں، جنوبی افریقہ اے اور انڈیا اے کے درمیان ہونے والے تین ایک روزہ میچوں کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم سے راجکوٹ کے سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اس بارے میں کوئی واضح وضاحت نہیں کی ہے۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اپڈیٹ شیڈول:
ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 2 اکتوبر سے احمد آباد میں ہوگا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ نئی دہلی میں 10 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 14 نومبر سے کولکاتا میں ہوگا۔
دوسرا ٹیسٹ 22 نومبر سے گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ سے پہلا ون ڈے 30 نومبر کو رانچی میں ہوگا۔
دوسرا ون ڈے 3 دسمبر کو رائے پور میں ہوگا۔
تیسرا ون ڈے 6 دسمبر کو ویزاگ میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی ٹی-20 میچ 9 دسمبر کو کٹک میں ہوگا۔
دوسرا ٹی-20 مقابلہ نیو چنڈی گڑھ میں 11 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
تیسرا ٹی-20 میچ 14 دسمبر کو دھرم شالہ میں ہوگا۔
چوتھا ٹی-20 لکھنؤ میں 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
پانچواں ٹی-20 میچ 19 دسمبر کو احمد آباد میں ہوگا۔
آسٹریلیا اے کی ٹیم بھی ہندوستان کا دورہ کرے گی۔ پہلا ملٹی ڈے میچ 16 ستمبر سے لکھنؤ میں کھیلا جائے گا۔ ملٹی ڈے میچ بھی 23 ستمبر سے لکھنؤ میں ہوگا۔ اس کے بعد آسٹریلیا اے ٹیم کانپور میں ہندوستان اے کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے گی۔