ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹر اور تیز گیند باز محمد سراج اپنی نئے ایننگ کی تیاری کر رہےہیں۔ حیدرآبادی کرکٹرنے نوابوں کےشہرحیدرآباد میں اپنا پریمیم ریستوراں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محمد سراج نے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اعلان کیا ہے۔ مشہور شخصیات اور کرکٹرز اپنے اپنے کیریئر میں شاندار کارکردگی کے ساتھ ساتھ کاروباری شعبے میں داخل ہو رہے ہیں۔ وہ اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ مالی طور پر ترقی کرنے کے خیال سے کاروبار میں شراکت دار بن رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے اسٹار تیز گیند باز محمد سراج بھی اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ سراج نے مہمان نوازی یعنی کھانے کے کاروبار میں داخل ہو نے کا اعلان کر چکے ہیں۔
میاں بھائی کا بنجاراہلزمیں ریستوراں
حیدرآباد کے پاش علاقہ بنجاراہلزروڈ نمبر تین پرجوہرفا، نامی ہوٹل کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ہوٹل میں مغل، ایرانی، عربی اور چینی کھانے پیش کئے جائیں گے۔ سراج نے سوشل میڈیا میں اپنے ریستوراں اور اس کے تھیم کی ویڈیو شیئر کی ہیں۔ ان کے چاہنے والے اس ریستوران کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ سراج کے اس اعلان کے ساتھ ہی ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیاجارہاہے۔ تاہم سراج نے اس ریسٹورنٹ کے افتتاح کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیاہے۔
کھیل کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی
واضح رہے کہ محمد سراج کئی برانڈز کے سفیر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔ اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی بھی پہلے ہی کاروباری شعبے میں قدم رکھ چکے ہیں۔ وہ ون 8 کے نام سے کھانے اور ملبوسات کے کاروبار میں ہیں۔ سراج بھی کوہلی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے۔ مہمان نوازی کے شعبہ میں داخل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ محمد سراج کے کچھ دن پہلے ریئل اسٹیٹ بزنس شروع کرنے کی بھی خبریں آئیں تھیں۔ اب دیکھنا یہ ہےکہ میاں بھائی میجک کرکٹ کےبعد تجارت میں کتنا اثر کرے گا۔ ہماری نیک خواہشات میاں بھائی محمد سراج کے ساتھ ہیں۔
انگلینڈ ٹیسٹ کی تیاری میں محمد سراج
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کرکٹرمحمد سراج اس وقت انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹسٹ 20 جون سے شروع ہوگا۔اس میچ میں ٹیم انڈیا کے اسٹار گیند باز محمد سراج اہم گیندباز کے طورپر میدان میں اتریں گے۔