Wednesday, August 05, 2026 | 19 صفر 1448
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • ادھیاندھی اسٹالن کو پولیس نے کیا گرفتار، تمل ناڈو کی سیاست میں ہلچل

ادھیاندھی اسٹالن کو پولیس نے کیا گرفتار، تمل ناڈو کی سیاست میں ہلچل

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: | Last Updated: Aug 04, 2026 IST

ادھیاندھی اسٹالن کو پولیس نے کیا گرفتار، تمل ناڈو کی سیاست میں ہلچل
تمل فلمی اداکارہ تریشا سے متعلق جاری تنازع کے درمیان تمل ناڈو کی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ڈی ایم کے کے ایم ایل اے ادھیانیدھی اسٹالن کو تمل ناڈو پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا۔ ملی جانکاری کے مطابق ادھیاندھی اسٹالن نے تھنجاوور میں ایک ریلی کے دوران اداکارہ ترشا سے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہیں۔
 
ذرائع کے مطابق، پولیس کی کارروائی کے دوران ادھیانیدھی اسٹالن کے حامی بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے اور پولیس کارروائی کی مخالفت کی۔ اس دوران حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم حکام کی جانب سے کسی بڑے  نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔
 
تمل ناڈو کی سیاست میں منگل کو اس وقت ہلچل مچ گئی جب ڈی ایم کے رہنما ادھیانیدھی اسٹالن کو اداکارہ تریشا سے متعلق مبینہ متنازع بیان کے معاملے میں پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق، تھنجاوور میں ایک عوامی ریلی کے دوران اداکارہ تریشا سے متعلق دیے گئے مبینہ قابل اعتراض ریمارکس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کی۔ 
 
مدراس ہائی کورٹ میں سماعت کے اسٹالن رہا 
 
ادھیانیدھی اسٹالن کو تحویل میں لیے جانے کے بعد مدراس ہائی کورٹ میں معاملے کی فوری سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کا ادھیانیدھی اسٹالن کو باضابطہ طور پر گرفتار کرنے یا عدالتی ریمانڈ پر بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق، چونکہ معاملہ ایک خاتون کی عزت اور وقار سے متعلق ہے، اس لیے قانونی طریقہ کار کے تحت صرف پوچھ تاچھ کے لیے تحویل میں لینا ضروری تھا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ واقعہ تھنجاوور ضلع میں پیش آیا تھا، اسی لیے ادھیانیدھی اسٹالن کو وہاں لے جا کر تفتیش کی گی پوچھ تاچھ مکمل ہونے کے بعد انہیں رہا کر دیاگیا۔۔