ریاست بہارمیں ایک سنگین سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ پٹنہ میں ایک ٹرک نے ایک آٹو رکشا کو ٹکر مار دی۔ اس واقعے میں آٹھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔4 زخمی ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پٹنہ کے شاہجہاں پور تھانہ علاقے میں ایک فیکٹری کے قریب پیش آیا۔ نالندہ ضلع کے کئی لوگ گنگا ندی میں نہانے کے بعد ایک گاڑی میں اپنے آبائی شہر کے لیے روانہ ہو ئے تھے۔ تاہم جس گاڑی میں وہ سفر کر رہے تھے اسے ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں آٹو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس واقعے میں آٹھ افراد موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ چار کے قریب زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صبح 6 بجے کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک آٹو رکشہ کو ٹکر مار دی، جو نالندہ ضلع کے ملاما گاؤں سے عقیدت مندوں کو دریائے گنگا میں نہانے کے لیے فتوہا لے جا رہے تھے۔یہ جان لیوا حادثہ شاہجہاں پور ریلوے ہاٹ کے قریب پیش آیا۔
مقامی دیہاتیوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔زخمیوں کو پہلے قریبی اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں پٹنہ کے نالندہ میڈیکل کالج اور اسپتال ریفر کیا گیا۔
پولیس نےمفرور ڈرائیور کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وہ ٹرک اور اس کے ڈرائیور کا پتہ لگانے کے لیے ہائی وے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کر رہے ہیں۔حادثے سے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس نظارے کو "خوفناک" قرار دیا۔
پولیس افسر نے کہا، "ہم نے ابتدائی توجہ متاثرین کو بچانے پر مرکوز کر رکھی ہے۔ غلطی کرنے والے ڈرائیور کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ ہم نے ٹرک اور اس کے ڈرائیور کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے،" ۔ متاثرین کے لواحقین کو مطلع کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم متاثرین کے اہل خانہ کی طرف سے شکایت موصول ہونے کے بعد غلط ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے۔"