• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ناسک:کار کنویں میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک

ناسک:کار کنویں میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Apr 04, 2026 IST

 ناسک:کار کنویں میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک
 مہاراشٹرمیں ایک سنگین سڑک حادثہ پیش آیا۔ جمعہ کی رات ایک بے قابو کار سڑک کے کنارے کنویں میں جاگری۔ اس واقعے میں کار میں سوار 9 افراد موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مہلوکین  کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ یہ حادثہ ناسک ضلع کے ڈنڈوری تعلقہ میں پیش آیا۔ وہ شیواجی نگر میں ایک  تقریب میں شرکت کے بعد اپنے آبائی شہر واپس جا رہے تھے جب ان  کی حادثہ میں موت ہو گئی ۔
 
تفصیلات کے مطابق ضلع ناسک کے ڈنڈوری علاقے کے سنیل دتاتریہ درگوڈے (34) اپنی بیوی ریشما درگوڑے (30)، بیٹی راکھی عرف گناوتی درگوڈے، آشا درگوڈے ، اس کے بیٹے شریاس درگوڈے اور بیٹی سریشتی درگوڈے کے ساتھ جمعہ کی رات شیو جی نگر میں ایک کار میں گئے تھے۔ چونکہ گرمیوں کی چھٹیاں تھیں، اس لیے فنکشن کے بعد ریشما درگوڈے کی بھانجی مادھوری اور سریانی اور آشا درگوڑے کی بھانجی سمردھی بھی ان کے ساتھ اندور گاؤں کے لیے روانہ ہوگئیں۔
 
واپسی پر ڈنڈوری تعلقہ مرکز میں کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے ایک کنویں میں جاگری۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں کی ۔ کار کو کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ کار میں 8 لاشیں تھیں۔ کار سے باہر نکلنے والی ایک اور لڑکی کی لاش غوطہ خوروں نے نکال لی۔ بعد ازاں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔
 
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ کے وقت کار سنیل دتاتریہ درگوڈے چلا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے چھ بچوں کی عمریں 7 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ چھ میں سے ایک لڑکا اور پانچ لڑکیاں ہیں۔
 
 

 کنویں کےمالک راجندر رج کے خلاف مقدمہ درج 

 اسی دوران پولیس نے کنویں کےمالک راجندر ران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جا رہا ہےکہ کنواں 1972 میں  بنایا گیا تھا۔ اور یہ عوام کی پیاس بجھانے کا اہم ذریعہ رہا۔ کنویں کی اونچی دیوار نہیں ہونے سے کار کنویں میں گرگئی اور 9  لوگوں کی موت کا سبب بنا۔
 

 حکومت نے 5،5 لاکھ معاوضہ کا اعلان کیا ہے

 ریاستی وزرا گریش مہاجن اور نرہری زروال نے  مقام حادثہ کا دورہ کیا۔ انھوں نے حادثہ پرافسوس کا اظہار کیا۔ حادثہ کی جانچ کا حکم دیا اور ساتھ ہی متاثرہ خاندان کےاہل خانہ کےلئے معاوضہ کا اعلان کیا۔ مہلوکین کےاہل خانہ کو5، 5 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا۔