Tuesday, May 26, 2026 | 08 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • حج 2026: دنیا بھر کے تقریباً18 لاکھ افراد اللہ کےمہمان

حج 2026: دنیا بھر کے تقریباً18 لاکھ افراد اللہ کےمہمان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 26, 2026 IST

حج 2026: دنیا بھر کے تقریباً18 لاکھ افراد اللہ کےمہمان
حج سال 2026 میں دنیا بھر سے تقریباً 18 لاکھ عازمینِ حج شریک ہوئے، جن میں 15 لاکھ سے زائد افراد بیرونِ ممالک سے سعودی عرب پہنچے۔ سعودی حکام کے مطابق اس سال حج کے انتظامات میں جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI)، اسمارٹ مانیٹرنگ سسٹمز اور شدید گرمی سے بچاؤ کے خصوصی اقدامات شامل کیے گئے۔
 
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے مختلف ممالک کے لیے مخصوص حج کوٹے مقرر کیے، جن کا تعین ہر ملک کی مسلم آبادی کے تناسب سے کیا گیا۔ اس سال سب سے زیادہ عازمینِ حج انڈو نیشیا سے آئے، جبکہ پاکستان اور انڈیا  دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

اہم ممالک سے آنے والے حجاج کی تعداد

ملک متوقع تعداد
Indonesia           221,000
Pakistan           179,000
India           175,025
Bangladesh           127,000    
Nigeria             95,000
Iran             87,000
Turkey             80,000
Egypt             90,000
Algeria    41,000
Malaysia             31,000

 جنگ زدہ ملک ایران سے قابل لحاظ حجاج کی شرکت 

  جنگ زدہ ملک ایران  سے87 ہزار افراد  نے  بیت اللہ  کے مقدس سفر کی سعادت حاصل کی۔ واضح رہےکہ ایران  پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے حملے کئے گئے۔اس کے باوجود وہاں کے عوام نے مقدس سفر کا عزم کیا۔ اور حج بیت اللہ  کی سعادت حاصل  کر رہےہیں۔

حج 2026 کا عالمی منظر

اس سال حج ایک ایسے وقت میں منعقد ہوا جب مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی کشیدگی اور شدید گرمی دونوں بڑے چیلنجز تھے۔ اس کے باوجود لاکھوں مسلمان روحانی جوش و جذبے کے ساتھ مکہ مکرمہ پہنچے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام اور میدانِ عرفات میں دنیا کے مختلف رنگ، نسل اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کا اجتماع اسلامی اتحاد کی خوبصورت مثال بن گیا۔

سعودی عرب کے خصوصی انتظامات

سعودی حکومت نے اس سال:
 
ہجوم کنٹرول کے لیے AI نگرانی نظام استعمال کیا۔
منیٰ،عرفات اور مزدلفہ میں ٹھنڈے راستے اور واٹر اسٹیشن قائم کیے۔
غیر رجسٹرڈ حجاج کے خلاف سخت کارروائی کی۔
“نسک” ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے حج رجسٹریشن مزید آسان بنائی۔
 
 کن ممالک سے سب سے زیادہ حجاج آئے؟