Friday, May 01, 2026 | 13 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • جبل پور حادثے کی دل دہلا دینے والی تصویر،آخری لمحات میں ماں کی اپنے بچے کو بچانے کی کوشش

جبل پور حادثے کی دل دہلا دینے والی تصویر،آخری لمحات میں ماں کی اپنے بچے کو بچانے کی کوشش

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: May 01, 2026 IST

جبل پور حادثے کی دل دہلا دینے والی تصویر،آخری لمحات میں ماں کی اپنے بچے کو بچانے کی کوشش
مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور میں لرزہ خیز کروز حادثے نے سب کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ برگی ڈیم پر کروز کا لطف اٹھا رہے 39 لوگ اس وقت حادثے کا شکار ہو گئے جب کروز اچانک ڈوبنے لگا۔ اس حادثے میں 22 لوگوں کو ریسکیو کر کے بچا لیا گیا جبکہ 9 لوگوں کی موت کی خبر ہے اور باقی لوگ لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ اس حادثے کی ایک انتہائی دردناک تصویر بھی  سامنے آئی ہے، جسے دیکھ کر کسی کی بھی روح کانپ جائے ۔
 
خیال رہے کہ حادثہ جمعرات، 30 اپریل کی رات پیش آیا جب نرمدا ندی میں برگی ڈیم پر کروز ڈوب گیا۔ اگلے دن صبح بھی ندی سے کئی لاشیں ملی ہیں۔ ان میں سے ایک لاش خاتون کی ہے، جس کے گلے سے اس کا تین سال کا معصوم بچہ لگا ہوا تھا۔ ماں نے اپنے بچے کو بچانے کی کوشش میں اسے اپنی لائف جیکٹ میں باندھ کر سینے سے چپکا رکھا تھا، لیکن دونوں ہی زندگی کی جنگ ہار گئے۔ وہ موت سے بھلے ہی ہار گئے ہوں، لیکن ماں بچے کے پیار نے سب کو جذباتی کر دیا ہے۔
 
ایک پل میں اجڑ گیا دہلی کا خاندان:
 
ہلاک ہونے والی ماں اور بچے کی شناخت ہو گئی ہے۔ خاندان دہلی سے جبل پور گھومنے آیا تھا اور خاندان میں ماں باپ، بیٹی اور ایک معصوم بیٹا تھے۔ خوش قسمتی سے والد اور بیٹی کی جان تو بچ گئی، لیکن ماں اور بیٹا نرمدا ندی میں ڈوب گئے۔ 
 
'موت سامنے کھڑی تھی، کسی کو کچھ سمجھ نہیں آیا'
 
اس حادثے میں جو بچ گئے وہ اسے اپنی دوسری زندگی مان رہے ہیں۔ ایک شخص نے بتایا کہ جب بوٹ ہلنے لگی تو کسی کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ چیخ و پکار مچ گئی۔ ناو ڈوب رہی تھی اور لوگ مدد کے لیے چلا رہے تھے۔ ہم بھی ڈوب رہے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ موت سامنے کھڑی ہے۔