تلنگانہ کی دارالحکومت حیدرآباد سمیت ریاست بھر میں وقفہ وقفہ سے بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے 15 اگست تک موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ طوفانی بارش کے پیش نظروزیراعلی ریونت ریڈی نے تمام اضلاع کلکٹرس اورعہدیداروں کوچوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔
حیدرآباد ضلع کلکٹرہری چندنا نےبوسیدہ اور پرانی عمارتوں میں مقیم لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ حیڈرا کمشنر رنگاناتھ نے بتایا کہ وہ جی ایچ ایم سی۔ ٹریفک اور محکمہ بجلی کے عہدیداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔ وہیں دوسری جانب شمس آباد ایر پورٹ پر طوفانی بارش کے پیش نظر پانچ پروازوں کا رخ موڑ دیا ہے۔ آئندہ تین دنوں تک کیلئے تعلیمی اداروں کو بھی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ برسات کے وقت عوام کو درختوں اور ہورڈنگ کے نیچے نہ کھڑے رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انتہائی شدید بارش کی وارننگ
گریٹرورنگل میونسپل کارپوریشن کے حدود میں گزشتہ شب شدید بارش کے باعث کئی نچلےعلاقے زیرِ آب آگئے تھے، ۔ سیلاب زدہ سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار بھی کم ہوگئی تھی ۔ تاہم دن میں سیلابی پانی آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو گیا تھا۔۔شہریوں اور گاڑیاں چلانے والوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ الرٹ رہیں کیونکہ محکمہ موسمیات نے آج اور جمعرات کو بارش ہونے کی پیش قیاسی کی ہے۔ ورنگل میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
آبی ذخائرلبریز، فاضل پانی کا اخراج
پڑوسی ریاست کرناٹک اور مہاراشٹر میں ہورہی موصلادھار بارش کی وجہ سے تلنگانہ کے بڑے ذخائر آب لبریز ہوگئے ہیں ۔ فی الحال جورالہ اور سری سیلم ڈیم لبریز ہوگئے ہیں ۔ جس کے بعد اضافی پانی کو ناگرجنا ساگر میں چھوڑا گیا ۔ ناگر جنا ساگر بھی لبریز ہوگیا ہے ۔ جس کے بعد آج ناگرجنا ساگر ڈیم کے عہدیداروں نے ڈیم کے تمام 24 گیٹوں کو کھول دیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ناگرجنا ساگر ڈیم میں پانی کی مکمل سطح 590 فٹ ہے ۔ فی الحال ڈیم میں 589.30 فٹ پانی موجود ہے ۔ اضافی پانی کو 24 گیٹوں کے ذریعہ نچلے علاقوں میں چھوڑا جارہا ہے ۔ عہدیداروں نے ڈیم کے نچلے علاقوں میں مقیم لوگوں کو الرٹ کردیا ہے۔
حسین ساگرسےبھی پانی کا اخراج
ریاست اور شہر حیدر آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد کے حسین سا گر میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ پانی کی سطح +513.36 میٹرتک پہنچ گئی ہے۔ اور پانی کے سطح میں اضا فہ کے پیش نظر حسین ساگر پانی کا اخراج بھی جاری ہے۔
تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان
ریاست اور وقارآباد میں بارش کا سلسلہ جا ری ہے۔ وقار آباد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ ضلع کلکٹر کے احکامات کے مطابق ضلع کے تمام اسکولوں کو 14 اور 15 اگست کو دو دن کی تعطیل رہے گی۔ جبکہ اسا تذہ کو اسکولوں کو آنا ہوگا۔ جبکہ یوم آزادی کے پیش نظر پندرہ اگسٹ کو پرچم کشائی تمام تعلیمی اداروں میں فلیگ کوڈ کے مطابق ہو گی۔
بلا ضرورت باہر نہ نکلیں
وقار آباد ضلع ایس پی نارائن ریڈی نے بارش کے پیش نظر عوام کو مشورہ دیا کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے با ہر نہ نکلیں۔ بارش میں سفر کر نے کے دوران احتیاط برتنے کا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے ضلع کے چار۔ پانچ منڈلوں میں ندی اور نالوں میں پانی کی سطح میں اضا فہ ہوا ہے۔ دریائے کاگنا یلال۔ کرن کوٹ ندی میں بھی پا نی کی سطح میں اضا فہ ہوا ہے۔ انہوں نے ایمرجنسی کی صورتحال پر100پر کا ل کرنے عوام کو مشورہ دیا۔
چوکس رہنےعہدیداروں کو ہدایت
بانسواڑہ سب کلکٹر کے دفتر میں بارش کے پیش نظر ڈویژن سطح کے عہدیداروں کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس موقع پرسب کلکٹر کرن مائی نے بارش کے پیش نظر چوکس رہنے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ تاکہ بارش کی وجہ سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہ ہوسکے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ ندیوں اور تالابوں کو مچھلیاں پکڑنے کے لئے بھی نہ جا ئیں۔ بارش کے موقع پر بلا ضرورت گھروں سے با ہر نہ نکلنے عوام کو مشورہ دیا۔