Saturday, August 16, 2025 | 22, 1447 صفر
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن اپنے عروج پر، صدرجمہوریہ کا آج شام قوم سے ہوگا خصوصی خطاب

ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن اپنے عروج پر، صدرجمہوریہ کا آج شام قوم سے ہوگا خصوصی خطاب

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 14, 2025 IST     

image
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو 79ویں یوم آزادی سے قبل آج قوم سے خطاب کریں گی۔ یہ خطاب شام 7 بجے آل انڈیا ریڈیو کے پورے قومی نیٹ ورک پر نشر کیا جائے گا اور اسے ہندی میں تمام دور درشن چینلز پر نشر کیا جائے گا۔اس کے بعد انگریزی ورژن بھی نشر کیا جائے گا۔صدر کے دفتر نے کہا کہ یہ خطاب دوردرشن پر ہندی اور انگریزی میں نشر کیا جائے گا۔اس کے بعد علاقائی زبانوں میں دوردرشن کے علاقائی چینلز نشر کیے جائیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ آل انڈیا ریڈیو علاقائی زبان کا ورژن اپنے متعلقہ علاقائی نیٹ ورکس پر رات 9.30 بجے نشر کرے گا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کی صبح لال قلعہ کی فصیل سے یوم آزادی کی اپنی روایتی تقریر کریں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں اس وقت یوم آزادی تقاریب کا جوش اپنے عروج پر پہنچ گیاہے۔ 
 
 
ہندوستان اپنی آزادی کے 79 ویں سال میں قدم رکھنے جا رہا ہے۔ ایسے میں ہندوستانی فوج 79ویں جشن آزادی کو مزید شاندار اور یادگار بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ پہلی بار 15 اگست کو مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کے بینڈ پورے ہندوستان میں 140 سے زیادہ مقامات پر ایک ساتھ پرفارم کریں گے۔ آپریشن سندور کی کامیابی کو منانے کیلئے اس خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جوکہ اہل وطن کیلئے فخر اور خوشی کی بات ہے۔ 
 
دوسری جانب اس سال جشن آزادی کو مزید خصوصی بنانے کیلئے 5000 خصوصی مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔اس سال یوم آزادی کا تھیم نیو انڈیا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ہمارا ملک ہر میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ حکومت ہند کا مقصد ہمارا ملک 2047 تک مکمل طور پر ترقی یافتہ اور مضبوط ہو جائے۔ اس تہوار میں ملک کے لوگ حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ رقص کریں گے اور اپنی قوم کے روشن مستقبل کا جشن منائیں گے۔