• News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • بھارت بین الاقوامی سرمایہ کاری کی منزل:مودی

بھارت بین الاقوامی سرمایہ کاری کی منزل:مودی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 11, 2026 IST

بھارت بین الاقوامی سرمایہ کاری کی منزل:مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان بین الاقوامی سرمایہ کاری کی منزل ہے۔وزیر اعظم  مودی نے اپنے ملک کو عالمی مصنوعات کی نہ صرف ایک منڈی کے طور پر بیان کیا بلکہ عالمی ترقی کے لیے ایک آزمائشی میدان بھی قرار دیا۔ وزیر اعظم انڈیا نیوزی لینڈ بزنس اینڈ اسپورٹس پارٹنرشپ ایونٹ کے ایک حصے کے طور پر  خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی، خدمات، سفر اور سرمایہ کاری سمیت کئی شعبوں میں مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
 
وزیر اعظم مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ دو طرفہ تجارت 2030 تک دوگنی ہو جائے گی۔ نیوزی لینڈ اگلے 15 سالوں میں ہندوستان میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے آگے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک سرمایہ کاری نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی ترقی کے سفر کا حصہ بننے کے عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت 100 شہروں میں آٹھ ہزار سے زیادہ پراجیکٹس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
 
وزیر اعظم مودی نے نیوزی لینڈ کی کمپنیوں کو شہری ٹرانسپورٹ، پانی اور فضلہ کے انتظام جیسے شعبوں کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ انہوں نے ملک کی یونیورسٹیوں سے کہا کہ وہ ہندوستان میں کیمپس قائم کریں۔
 
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ پر دستخط ہو گئے۔ دونوں ممالک نے اگلے پانچ سال کے لیے نئے اہداف مقرر کیے ہیں۔ دونوں ممالک نے 2030 تک دو طرفہ تجارت کو تقریباً 35 ہزار کروڑ تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔وزیر اعظم مودی اور  نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔ دونوں ممالک نے ہر شعبے میں مخصوص اہداف کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
دونوں رہنماؤں نے ہند-بحرالکاہل تعلقات پر ایک مشترکہ بیان بھی دیا۔ انہوں نے اپنے معاہدے میں یہ بھی لکھا کہ سمندری راستے بین الاقوامی قانون کے مطابق استعمال کیے جائیں۔ وزیر اعظم مودی، جو تین ملکوں کے دورے پر ہیں، جمعہ کو آکلینڈ پہنچے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ میں وزیر اعظم مودی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ مقامی ماوری قبیلے نے روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا۔