• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • سرویش کشارے نے عالمی چیمپئنز کو پیچھے چھوڑ دیا

سرویش کشارے نے عالمی چیمپئنز کو پیچھے چھوڑ دیا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Jul 11, 2026 IST

سرویش کشارے نے عالمی چیمپئنز کو پیچھے چھوڑ دیا
 
بھارت کے ہائی جمپر سرویش کشارے نے موناکو ڈائمنڈ لیگ 2026 میں اپنے پہلے ہی مقابلے (ڈیبیو) میں شاندار اسکورز کرکے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ڈائمنڈ لیگ میں پوڈیم (ٹاپ تھری) تک پہنچنے والے صرف چوتھے بھارتی ایتھلیٹ بن گئے۔
 
31 سالہ سرویش کشارے نے مقابلے میں 2.26 میٹر کی چھلانگ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 2.12 میٹر، 2.16 میٹر، 2.20 میٹر، 2.23 میٹر اور 2.26 میٹر کی تمام اونچائیاں پہلی ہی کوشش میں پار کر لیں۔ اس کے بعد انہوں نے 2.28 میٹر کی اونچائی عبور کرنے کی تین کوششیں کی، لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد ان کا مقابلہ ختم ہوگیا۔
 
یہ کامیابی سرویش کشارے کے لیے ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ کچھ دن پہلے ہی انہوں نے بھونیشور میں ہونے والی قومی بین ریاستی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 2.31 میٹر کی چھلانگ لگا کر نیا بھارتی قومی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس سے پہلے تیجسون شنکر(Tejaswin Shankar) کا 2.29 میٹر کا ریکارڈ آٹھ سال سے قائم تھا۔ سرویش اب 2.30 میٹر سے زیادہ چھلانگ لگانے والے پہلے بھارتی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔
 
اس کارکردگی(Performance) کے بعد سرویش ڈائمنڈ لیگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بھارتی کھلاڑیوں کی فہرست میں نیرج چوپڑا، وکاس گوڈا اور مرلی سری شنکر کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ وہ موناکو مقابلے میں دنیا کے مشترکہ چوتھے نمبر پر ہے 
 
موناکو کے اسٹیڈ لوئیس دوم (Stade Louis II) میں ہونے والے اس مقابلے میں سرویش نے ٹوکیو اولمپکس کے مشترکہ طلائی تمغہ(Gold medal) جیتنے والے دو بڑے جمپروں، اٹلی کے جیان مارکو تمبری (Gianmarco Tamberi)اور قطر کے معتزم برشم (Mutazm Barshi) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ تمبری 2.23 میٹر کے ساتھ ساتویں جبکہ برشم 2.20 میٹر کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہے۔
 
سرویش کشارے کی یہ کامیابی اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ اس سال کے آخر میں گلاسگو کامن ویلتھ گیمز  Glasgow Commonwealth Games اور ایچی ناگویا ایشین گیمز(Asian Games in Aichi-Nagoya)ہونے والے ہیں۔ اس کامیابی کے  بعد ان سے آگے کے مقابلوں میں بھی اچھی کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔
 
موناکو ڈائمنڈ لیگ ہائی جمپ کے نتائج
 
1. اولیہ ڈوروشچک (یوکرین) – 2.32 میٹر
2. جیک کمانی (برطانیہ) – 2.30 میٹر
3. سرویش کشارے (بھارت) – 2.26 میٹر
4. رومین بیک فورڈ (جمیکا) – 2.23 میٹر
5. جوواہن ہیریسن (امریکہ) – 2.23 میٹر
6. میٹیو سیولی (اٹلی) – 2.23 میٹر
7. جیان مارکو تمبری (اٹلی) – 2.23 میٹر
8. معتز برشم (قطر) – 2.20 میٹر
9. ایرک پورٹیلو (میکسیکو) – 2.20 میٹر
10. جان سٹیفیلا (چیکیہ) – 2.20 میٹر
11. ٹوبیاس پوٹی (جرمنی) – 2.16 میٹر