Thursday, July 17, 2025 | 22, 1447 محرم
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • کانگریس ایم ایل اے کے بیٹے پر اقدام کا مقدمہ درج: گاڑی پولیس اہلکاروں پرچڑھانے کا الزام

کانگریس ایم ایل اے کے بیٹے پر اقدام کا مقدمہ درج: گاڑی پولیس اہلکاروں پرچڑھانے کا الزام

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 16, 2025 IST     

image
کانگریس ایم ایل اے کے بیٹے پر الزام ہے کہ اس نے مدھیہ پردیش کےعلی راج پور میں اپنی تیز رفتار ایس یو وی  پولیس کانسٹیبل پر   چڑھانے کی کوشش کی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج،  وائرل ہوئی ہے، گاڑی کو پولیس اہلاکاروں کی  طرف مڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔جوبٹ ایم ایل اے سینا مہیش پٹیل کے بیٹے پشپراج پٹیل پر الزام ہے کہ انہوں نے اتوار کی رات گاڑی بس اسٹینڈ کے قریب گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر   بغیر نمبر پلیٹ  والی اپنی ایس یو وی چلائی۔تاہم دونوں اس حادثے سے بال بال بچ گئے اور گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔اس دوران شدید زخمی پولیس کانسٹیبل راکیش گجریا کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
 
فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کانسٹیبل تیز رفتار گاڑی کے قریب آنے پر ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کر رہا ہے۔ رکنے کے بجائے، SUV پولیس کی جانب سے تیزی سے بائیں جانب مڑنے سے پہلے پولیس کی بیریکیڈ سے گزرتی ہے۔ واقعے کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ کانگریس ایم ایل اے کے بیٹے پشپراج سنگھ  پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس نے اپنی گاڑی پولیس کانسٹیبلوں سے ٹکرادی۔ مفرور شخص کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی افسر کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
 
دوسری جانب کانگریس کی خاتون  ایم ایل اے سینا پٹیل اور ان کے شوہرمہیش پٹیل نے الزام لگایا کہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے ان کے بیٹے کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ تاہم، انہوں نے تنقید کی کہ وہ پولیس اہلکاروں کو قتل کی کوشش کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس پر ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔
 
پٹیل پر اس سے پہلے بھی معاملہ درج کیا گیا۔ ستمبر 2024 میں، ان کے خلاف ایک 25 سالہ خاتون کی خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پٹیل کی طرف سے بار بار دھمکیاں ملنے کے بعد خاتون نے اپنی جان لے لی، جو مبینہ طور پر اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔