دہلی میں بہوجن سماج پارٹی کی اتوار کو اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میں ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ایک بار پھر اپنے بھتیجے آکاش آنند کو اہم ذمہ داری دی ہے ،آکاش آنند کو بی ایس پی کا چیف نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ مارچ میں مایاوتی نے آکاش کو پارٹی سے نکال دیا تھا، لیکن حال ہی میں انہیں دوبارہ پارٹی میں شامل کیا گیا۔
مایاوتی نے کارکنوں سے کیا آکاش کی حمایت کرنے کی درخواست :
آکاش کو یہ ذمہ داری سونپتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ انہیں کسی کے اثر میں نہیں آنا چاہئے اور پارٹی کے مفاد میں اپنی پوری کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کارکنوں سے بھی درخواست کی کہ وہ آکاش کی حوصلہ افزائی کریں اور پارٹی کے مشن کے لیے وقف رہیں۔میٹنگ میں راجیہ سبھا کے ممبران پارلیمنٹ رام جی گوتم، رندھیر بینیوال اور راجا رام کو قومی رابطہ کار بنایا گیا ہے۔ آکاش ان تینوں کے چیف نیشنل کوآرڈینیٹر ہوں گے اور ان کے کام کا تجزیہ کریں گے۔
آکاش کی واپسی سے بی ایس پی کو ملے گی نئی امید!
بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے آج بی ایس پی دفتر میں ملک بھر کے بی ایس پی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں کئی اہم مسائل پر بات چیت ہوئی اور آکاش آنند کو دوبارہ چیف نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا جس سے یہ امید لگائی چا رہی ہے کہ کارکنوں میں سیاسی جوش و خروش میں اضافہ ہوگا ۔اس قدم کو پارٹی کی حکمت عملی کو مضبوط بنانے اور نوجوان قیادت کو موقع دینے کی جانب ایک قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ مارچ میں مایاوتی نے آکاش کو پارٹی سے نکال دیا تھا اور انہیں تمام ذمہ داریوں سے ہٹا دیا تھا۔