Thursday, June 26, 2025 | 01, 1447 محرم
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • مائیکروسافٹ اگلے ہفتے مزید ملازمین کو کرے گا برطرف، پچھلے 18 مہینوں میں چوتھی سب سے بڑی برطرفی

مائیکروسافٹ اگلے ہفتے مزید ملازمین کو کرے گا برطرف، پچھلے 18 مہینوں میں چوتھی سب سے بڑی برطرفی

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 25, 2025 IST     

image
معاشی عدم استحکام اور مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ٹیک انڈسٹری میں  ملازمیتں ختم ہوتی جا رہی  ہیں۔ مائیکروسافٹ، گوگل اور ایمیزون جیسی بڑی کمپنیاں سینکڑوں ملازمین کو گھر بھیج رہی ہیں۔ اس سال اب تک 130 سے ​​زائد کمپنیاں 61 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر چکی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مشہور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ پہلے ہی ہزاروں ملازمین کو فارغ کر چکی ہے۔
 
مائیکروسافٹ کمپنی برطرفی کے ایک اور دور کی تیاری کر رہی ہے۔ جیسے ہی 2025 کا مالی سال اپنے اختتام کے قریب پہنچ رہا ہے، قومی میڈیا میں معتبر ذرائع کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں کہ مائیکروسافٹ دوبارہ ملازمین میں کٹوتی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ کہا گیا ہے کہ کمپنی کی تنظیم نو کے حصے کے طور پر ہزاروں افراد کو  ان کی ذمہ داروں سے فارغ کیا جائے گا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اگلے ہفتے کے اوائل میں برطرفی کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سے ہزاروں لوگ متاثر ہوں گے۔ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ تازہ ترین برطرفی ایکس بکس ڈویژن میں ہوگی۔ تکنیکی ذرائع کا خیال ہے کہ مائیکروسافٹ نے پچھلے 18 مہینوں میں ملازمتوں میں یہ چوتھی بڑی کٹوتی کی ہے۔ برطرفیوں کے سلسلے کی وجہ سے کمپنی میں ملازمین شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ وہ پریشان ہیں کہ کب اور کیا خبر سننے کو ملے گی۔
 
دریں اثنا، مائیکروسافٹ نے اس سال مئی کے وسط میں ہزاروں ملازمین کو فارغ  کیاہے۔ اس نے اپنے تین فیصد عملے کو ملازمت سے ہٹا دیا ۔ یعنی اس نے تقریباً 6000 لوگوں کو نوکری سے نکال دیا۔ 2023 میں 10,000 لوگوں کی برطرفی کے بعد یہ دوسری سب سے بڑی برطرفی ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد انتظامی سطح کو کم کرنا اور کمپنی کے کاموں کو ہموار کرنا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کمپنی نے کارکردگی کی بنیاد پر اس سال جنوری میں کچھ لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کیا تھا۔ کمپنی نے اس ماہ کے شروع میں بھی کئی لوگوں کو نوکری سے نکال دیا تھا۔ مائیکرو سافٹ نے کہا کہ متحرک مارکیٹ میں مسابقتی رہنے اور کمپنی کی تنظیم نو کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کٹوتیاں ناگزیر ہیں۔ مائیکروسافٹ نے کہا کہ "ہم ضروری تنظیمی تبدیلیاں لاگو کر رہے ہیں تاکہ کمپنی کو مارکیٹ میں بالادستی حاصل کرنے کے لیے بہترین پوزیشن حاصل ہو۔"