Monday, April 27, 2026 | 09 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • محمد اظہر الدین اور پر وفیسر کودنڈا رام نے قا نون سا ز کونسل کے عہدے کا لیا حلف

محمد اظہر الدین اور پر وفیسر کودنڈا رام نے قا نون سا ز کونسل کے عہدے کا لیا حلف

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 27, 2026 IST

محمد اظہر الدین اور پر وفیسر کودنڈا رام نے قا نون سا ز کونسل  کے عہدے کا لیا  حلف
تلنگانہ کے و زیر  محمد اظہر الدین اور پر وفیسر کودنڈا رام نے گورنر کے کوٹے  میں   ارکان  قا نون سا ز کونسل  کے عہدے کا حلف لے  لیا  ہے۔  کونسل  کے چئیر مین    جی  سکھیند ریڈی   نے  ان کو عہدے کا حلف دلایا ۔   اس تقریب میں وزیراعلی ریونت ریڈی۔ کونسل کے ڈپٹی چیرمین  بی پرکاش ۔ پی سی سی صدر مہیش گوڑ۔ ریاستی وزراء سریدھر بابو۔ جی ۔  وویک۔ رکن  پارلیمنٹ  ویم نریندر ریڈی۔ گورنمنٹ وہپس۔ ارکان  اسمبلی اور ارکان قا نون سا ز کونسل اور دیگر قا ئدین نے شرکت کی ۔
 
  اس موقع پر محمد اظہر الدین نے میڈیا سے با کرتے ہوئے کانگریس  صدر ملکا رجن کھر گے ۔  سونیا گاندھی ۔ راہل گاندھی ۔  اور وزیر اعلی ریونت ریڈی  ۔ ریاست کے ساتھی وزرا   ء۔  پردیش کانگریس کمیٹی۔ اور  دیگر   سے اظہار تشکر کیا ۔  انہوں نے کہا کہ  وزیر اعلی  ریونت  ریڈی  نے  اقلیتوں کی ترقی کے لیے بہت   کام  کئے ہیں ۔  حکومت  عوام اور ریاست کی ترقی کے لئے کام کررہی  ہے ۔ اظہرالدین  نے کہا کہ   وہ عوام  اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی ترقی  کے لئے کام کریں گے  ۔
 
دونوں کو گورنر کے کوٹے کے تحت نامزد کیا گیا :
 
دونوں شخصیات کی نامزدگی کو ریاستی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں ارکان کی نامزدگی گورنر کے کوٹے کے تحت عمل میں آئی ہے۔ یہ نامزدگی آئین ہند کے آرٹیکل 171 کے تحت گورنر کو حاصل اختیارات کے تحت کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سیز کی تقرری کا معاملہ  تاخیرکا شکار رہا۔ریاستی کابینہ کی منظوری کے باوجود فائل گورنر کے پاس زیر التوا رہی، جس کے باعث وزیر اظہرالدین کے عہدے پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، 
 
کیونکہ اظہر الدین، جنہوں نے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو اقلیتی بہبود کے وزیر کے طور پر حلف لیا تھا، کو 30 اپریل تک چھ ماہ کے اندر مقننہ کے لیے منتخب ہونا ضروری تھا۔اظہر الدین کو گزشتہ سال اگست میں ریاستی حکومت نے گورنر کے کوٹے کے تحت ایم ایل سی کے طور پر نامزد کیا تھا۔