نیٹ فلکس کی مقبول نوجوانوں پر مبنی ڈرامہ سیریز "مائی لائف ود دی والٹر بوائز اپنے تیسرے سیزن کے ساتھ واپسی کر رہی ہے۔ نیا سیزن سیزن 2 کے اختتام کے فوراً بعد کی کہانی کو آگے بڑھائے گا، جہاں رشتوں، جذبات اور نئے فیصلوں کا سامنا کرنے والے کردار ایک نئے مرحلے میں داخل ہوں گے۔ یہ سیریز علی نوواک کے 2014 میں شائع ہونے والے مشہور ناول پر مبنی ہے
سیزن 2 کہاں ختم ہوا تھا؟
گزشتہ سیزن کے اختتام پر جیکی نے آخرکار کول سے اپنے دل کی بات کہہ دی اور اعتراف کیا کہ وہ اس سے محبت کرتی ہے۔ لیکن دونوں کے درمیان بات مکمل ہونے سے پہلے ہی الیکس، جو کول کا بھائی اور جیکی کا بوائے فرینڈ ہے، ان کی گفتگو سن لیتا ہے۔ اسی دوران خاندان کو معلوم ہوتا ہے کہ جارج والٹر کو اچانک طبی ایمرجنسی پیش آئی ہے۔ ایمبولینس گھر پہنچ جاتی ہے، لیکن سیزن یہ بتائے بغیر ختم ہو جاتا ہے کہ جارج کی حالت کیا ہے، جس سے ناظرین اگلے سیزن کے منتظر رہ گئے تھے۔
سیزن 3 میں کیا دکھایا جائے گا؟
رپورٹ کے مطابق، جارج والٹر کی طبی ایمرجنسی کے بعد پورا والٹر خاندان اپنی زندگی اور ترجیحات پر دوبارہ غور کرتا ہے۔ دوسری طرف جیکی اور کول اپنے پیچیدہ جذبات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ الیکس اپنی توجہ ایک نئی روڈیو رائیڈنگ ٹیم میں شامل ہونے پر مرکوز کر دیتا ہے۔ادھر کول کو ایک ریس کار ڈرائیور کی جانب سے اپنی صلاحیت دکھانے کا نیا موقع ملتا ہے، جس کے بعد وہ اپنے مستقبل کو نئے انداز میں سنوارنے کی کوشش کرتا ہے۔ جیکی بھی سلور فالس میں اپنی کمیونٹی کے لیے کچھ بہتر کرنے کے منصوبوں پر کام کرتی ہے، لیکن اس کی زندگی اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب نیویارک سے اس کا بچپن کا ایک دوست واپس آتا ہے۔ اس دوست کی آمد جیکی کی پرانی یادوں کو تازہ کر دیتی ہے اور اس کی زندگی میں نئے جذباتی چیلنجز پیدا ہوتے ہیں۔
سیزن 3 کی مرکزی کاسٹ
سیریز میں ایک بار پھر یہ اداکار اپنے کردار نبھاتے نظر آئیں گے:نکی روڈریگز - جیکی ہاورڈ ،نوح لا لونڈے - کولوالٹر،ایشبی گینٹری - الیکس والٹر، سارہ ریفرٹی - کیتھرین والٹر، مارک بلوکاس - جارج والٹر
ریلیز کی تاریخ اور کہاں دیکھیں؟
"مائی لائف ود دی والٹر بوائز" سیزن 3 آج 6 اگست 2026 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔ نئے سیزن کی تمام 10 اقساط ایک ساتھ دستیاب ہوں گی، جبکہ بھارت میں اسے رات 12:30 بجے سے اسٹریم کیا جا سکے گا۔