• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں ہندوستانی باکسرز کی دھوم

ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں ہندوستانی باکسرز کی دھوم

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Apr 04, 2026 IST

ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں ہندوستانی باکسرز کی دھوم
ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں ہندوستانی باکسر دھوم مچا رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پانچویں دن پریا اور پریتی پوار کے ساتھ تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین نے بھی سیمی فائنل میں پہنچ کر ملک کے لیے تین تمغے یقینی بنائے۔ خواتین کے 51 کلوگرام زمرے کے کوارٹر فائنل مقابلے میں شروع سے ہی مکمل کنٹرول کے ساتھ کھیلنے والی نکہت نے فلپائن کی گیان باگوہین کو ریفری اسٹاپ مقابلہ (RFC) سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
 
سیمی فائنل میں تلنگانہ کی اس لڑکی کا مقابلہ 2024 اولمپکس کی گولڈ میڈلسٹ وو یو (چین) سے ہوگا۔ خواتین کے 60 کلوگرام زمرے میں پریا نے چینگیو یانگ (چین) کو 4-1 سے شکست دی۔ فائنل میں جگہ کے لیے اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں نامون مونخور (منگولیا) سے ہوگا۔ 54 کلوگرام زمرے میں ورلڈ باکسنگ کپ کی گولڈ میڈلسٹ پریتی نے منگن سیٹشیگ (منگولیا) کو 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔دریں اثنا، مردوں کے 70 کلوگرام زمرے میں، دیپک کوارٹر فائنل میں اردن کے زیاد ایشش سے 1-4 سے ہارنے کے بعد مقابلے سے باہر ہو گئے۔

 نکہت زرین ہندوستانی باکسنگ کی تاریخ میں الگ پہچان 

 نکہت زرین کا نام  آج ہندوستانی باکسنگ میں جدوجہد، ہمت اور کامیابی کی علامت بن چکا ہے۔ 14 جون 1996 کو نظام آباد میں پیدا ہونے والی نکہت نے ایک سادہ پس منظر سے ابھر کر  دو  مرتبہ  عالمی چیمپئن  بن چکی ہیں۔ انھوں نے  ہندوستانی باکسنگ کی تاریخ میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔
 
 تلنگانہ حکومت نے ان کی شاندار کامیابی پر انھیں  انعامات سے نوازا، محکمہ پولیس  میں ڈی ایس  کا عہدہ دیا۔ نقد انعام کے علاقہ حیدرآباد میں  زمین بھی عطا کی ہے۔ تین بہنوں کے ساتھ ایک روایتی مسلم گھرانے میں پرورش پانے والی نکہت کا سفر آسان نہیں  تھا ، لیکن ان کے مضبوط ارادے اور والد محمد جمیل احمد کی غیر متزلزل حمایت نے انہیں ہر چیلنج کا سامنا کرنے کی طاقت دی۔