Saturday, August 16, 2025 | 22, 1447 صفر
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • لال قلعہ سے پی ایم کی تقریر: جی ایس ٹی میں ریلیف، نوجوانوں کو نوکریوں کی یقین دہانی، پی ایم کے بیان پر اپوزیشن نے کی تنقید

لال قلعہ سے پی ایم کی تقریر: جی ایس ٹی میں ریلیف، نوجوانوں کو نوکریوں کی یقین دہانی، پی ایم کے بیان پر اپوزیشن نے کی تنقید

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 16, 2025 IST     

image
ملک بھر میں جشن یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے  دہلی کےتاریخی لال قلعہ پر قومی پرچم لہرایا۔اور لال قلعہ کی فصیل سے ملک سے خطاب  بھی کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے آئین بنانے والوں کو خراج عقیدت پیش  کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس دیوالی کومیں آپ کے لیے دوہری دیوالی بنانے جا رہا ہوں۔ پچھلے آٹھ سالوں میں ہم نے جی ایس ٹی میں بڑی اصلاحات کی ہیں۔ ۔ہم مزید جی ایس ٹی اصلاحات متعارف کرارہے ہیں۔ اس سے پورے ملک میں ٹیکس کا بوجھ کم ہو جائے گا۔
 
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج پندرہ اگست سے ملک کے نوجوانوں کے لئے ایک لا کھ کروڑ روپے کی اسکیم کا آغاز کیا جار ہا  ہے۔آج سے پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا نافذ کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت پرائیویٹ سیکٹر میں پہلی ملازمت حاصل کرنے والے نوجوانوں اور خواتین کو حکومت کی جانب سے پندرہ ہزار روپے دئے جائیں گے۔ یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے دراندازوں کے ذریعہ ملک کی  ڈیمو گرافی۔بدلنے  پر تشویش  کا اظہار  کیا ۔اور اسے روکنے کے لیے 'ہائی پاور ڈیموگرافی مشن' شروع کرنے کا اعلان کیا۔
 
وزیراعظم مودی نے یومِ آزادی کی تقریر میں اپنی بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن کے لیے پیغامات دیے۔ مودی نے اپنی پارٹی کی نظریاتی جڑ ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو دنیا کا سب سے بڑا این جی او قرار دیا، اور آر ایس ایس کے کاموں کی تعریف کی۔تاہم، کانگریس لیڈران نے مودی کے اس بیان پر تنقید کی۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے کہا کہ آر ایس ایس نے 52 سال تک ترنگا نہیں لہرایا، آزادی کی تحریک میں حصہ نہیں لیا اور کوئٹ انڈیا موومنٹ کی مخالفت کی۔کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے بھی کہا کہ آر ایس ایس کی کوئی تاریخی خدمات نہیں، جبکہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ آئین اور ملک کا تحفظ کیا ہے۔