Saturday, May 23, 2026 | 05 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا :ون ڈے سیریز شیڈول کا اعلان، بابر اعظم کی واپسی

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا :ون ڈے سیریز شیڈول کا اعلان، بابر اعظم کی واپسی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: May 22, 2026 IST

پاکستان بمقابلہ  آسٹریلیا :ون ڈے سیریز شیڈول کا اعلان، بابر اعظم  کی واپسی
پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے درمیان 30 مئی سے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔اس سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے اپنی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔ آئیے اس سیریز کے شیڈول، دونوں ٹیموں اور ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
 
بابر اعظم سمیت سینئرز کی واپسی:
 
بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ سیریز میں آرام کرنے والے سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
 
پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ:
 
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ صمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، روہیل نذیر (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شمیل حسین اور سفیان مقیم۔
 
آسٹریلیا کے صفِ اول کے کھلاڑی سیریز سے باہر:
 
آسٹریلیا کے تین اہم ترین فاسٹ بولرز:پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک پاکستان کے اس دورے کے لیے لسٹ میں  نہیں ہیں۔ یہ تینوں گیند باز اس وقت انڈین پریمیئر لیگ((IPL کھیل رہے ہیں۔آسٹریلوی ٹیم کی کمان مچل مارش کے ہاتھوں میں ہوگی۔
 
آسٹریلیا کا ون ڈے اسکواڈ:
 
مچل مارش (کپتان)، الیکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش انگلس، میتھیو کونیمین، مارنس لبوشین، ریلے میریڈتھ، اولیور پیک، میتھیو رینشا، تنویر سنگھا، لیام اسکاٹ، میٹ شارٹ، بلی اسٹین لیک اور ایڈم زیمپا۔
 
ون ڈے سیریز کا مکمل شیڈول:
 
سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے، جن کا شیڈول کچھ اس طور پر ہے۔
 
پہلا ون ڈے: 30 مئی  کو  راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں
 
دوسرا ون ڈے: 2 جون کو  قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں
 
تیسرا ون ڈے: 4 جون  کو  قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں
 
دونوں ٹیموں کے باہمی ریکارڈ :
 
ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دونوں ٹیموں کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔کل 111میچز میں آسٹریلیا نے 71 میں جیت درج کی ہے۔وہیں پاکستان نے 36،جبکہ 1 میچ ٹائی اور 3 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
 
پاکستانی سرزمیں پر ریکارڈ:
 
 پاکستان نے اپنے ہوم گراؤنڈز پر آسٹریلیا کے خلاف اب تک کُل 13 میچ کھیلے ہیں، جن میں سے 6 میچوں میں پاکستان کو فتح ملی جبکہ 7 مقابلوں میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس لحاظ سے ہوم گراؤنڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔