• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • پنجاب،لدھیانہ کے قریب اوور لوڈ منی ٹرک نہرمیں گری۔ چھ ہلاک، 5 لاپتہ، تلاشی مہم جاری

پنجاب،لدھیانہ کے قریب اوور لوڈ منی ٹرک نہرمیں گری۔ چھ ہلاک، 5 لاپتہ، تلاشی مہم جاری

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 28, 2025 IST     

image
پنجاب کے لدھیانہ ضلع میں ایک اوورلوڈ منی ٹرک  حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس حادثہ میں 6 افراد ہلاک، ہو گے۔ مہلکوکین میں دو بچے شامل تھے۔اور پانچ لوگ لاپتہ ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہےکہ منی ٹرک میں 25 افراد سوار تھے۔ پولیس نے پیر کو بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کی رات دہلون گاؤں کے قریب ملیرکوٹلا روڈ پر جاگیرہ پل کے قریب پیش آیا۔نہر سے لاشوں کو نکالنے کے لیےغوطہ خوروں کو پیر کے روز تعینات کیا گیا ہے۔
 
لدھیانہ کے ڈپٹی کمشنر ہمانشو جین، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جیوتی یادو، مقامی قانون ساز مانویندر سنگھ گیاس پورہ سمیت پولیس اور انتظامیہ کے دیگر افسران تلاشی مہم کی نگرانی کے لیے صبح ہی موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے بتایا کہ زیادہ تر عقیدت مندوں کو بچا لیا گیا اور انہیں قریبی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
 
یاتری ہماچل پردیش کے بلاس پور ضلع میں مشہور پہاڑی چوٹی پر واقع نینا دیوی مندر میں پوجا کرنے کے بعد اپنے گاؤں مانکوال واپس جا رہے تھے۔لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ اوورٹیکنگ حادثے کی وجہ بنی۔ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ ڈرائیور نے دوسری گاڑی کو اوورٹیک کرتے ہوئے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور منی ٹرک الٹ کر نہر میں جا گرا۔
 
پولیس سپرنٹنڈنٹ جیوتی یادو نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال لے گئی۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور کچھ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ڈپٹی کمشنر جین نے بتایا کہ گاڑی میں 24 سے 25 لوگ سفر کر رہے تھے اور انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی جن میں دو بچے، تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔
 
گاؤں کے سرپنچ کیسر سنگھ نے بتایا کہ 26 جولائی کو ان کے گاؤں کے 25 لوگوں کا ایک گروپ ایک پک اپ گاڑی میں نینا دیوی کے پاس گیا تھا۔ وہ گھر واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ زخمیوں کو احمد گڑھ منڈی ریفر کیا گیا، جبکہ دیگر کو لدھیانہ اور کھنہ کے اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔