• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • رونالڈو کے ایک "لائک" نے فٹبال کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی

رونالڈو کے ایک "لائک" نے فٹبال کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 22, 2026 IST

رونالڈو کے ایک "لائک" نے فٹبال کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی
فیفا ورلڈ کپ 2026 ختم ہو چکا ہے، اسپین نے فائنل میں ارجنٹائن کو 1-0 سے شکست دیکر دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا اور ارجنٹائن کا مسلسل دوسرا ٹائٹل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ لیکن ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد اب ایک نیا تنازع سامنے آ گیا ہے، جس کی وجہ کوئی میچ نہیں بلکہ کرسٹیانو رونالڈو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کیا گیا ایک "لائک" ہے
 
یہ پورا معاملہ اس وقت گردش کرنے لگی جب رونالڈو کے انسٹاگرام  سے ایک ایسی پوسٹ کو لائک کیا گیا، جس پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیفا نے ارجنٹائن کو فائنل تک پہنچانے میں مدد کی۔ یہ پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور رونالڈو و میسی کے مداحوں کے درمیان ایک نئی بحث شروع ہو گئی۔
 
ورلڈ کپ کے پورے ٹورنامنٹ میں، یہ دعوے گردش کرتے رہے کہ فیفا کے صدر، میسی کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اور ارجنٹائن کو فائنل تک پہچانا چاہتے ہیں۔ ارجنٹائن کو کچھ اہم مواقع پر ریفریوں کے فیصلوں اور وی اے آر کے استعمال سے فائدہ بھی ملا۔ ناقدین نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر، ارجنٹائن کو گروپ مرحلے میں ہی ختم کر دینا چاہیے تھا، پھر بھی وہ فائنل میں پہنچ گئے۔ 
 
ریفریز اور ،وی اے آر، ریویو سسٹم کے ذریعے کیے گئے فیصلے پر بھی خوب ہنگامہ ہوا۔ رجس پوسٹ کو رونالڈو نے لائک کیا، وہ ایک ہسپانوی صحافی کی تھی، جس میں ریفری کے فیصلوں پر سوال اٹھاتے ہوئے ارجنٹائن کے حق میں مبینہ جانبداری کا ذکر کیا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رونالڈو نے اس معاملے پر نہ کوئی وضاحت دی ہے اور نہ ہی کوئی عوامی بیان جاری کیا ہے، لیکن ان کے ایک "لائک" نے لاکھوں شائقین کو بحث کا نیا موضوع دے دیا ہے۔
 
جہاں تک خود ورلڈ کپ کا تعلق ہے تو رونالڈو کی ٹیم ٹورنامنٹ سے بہت جلد باہر ہو گئی تھی۔ راؤنڈ آف 16 کے میچ میں پرتگال کو اسپین کے ہاتھوں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپین نے فائنل میں ارجنٹائن پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے 1-0 سے فتح اپنے نام کی اور عالمی چیمپئن بنا۔ یہ اسپین کا دوسرا ورلڈ کپ ٹائٹل ہے،اس سے پہلے اسپین  نے اپنا پہلا ٹائٹل 2010 میں جیتا تھا۔