• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ایک اور نوٹیفکیشن

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ایک اور نوٹیفکیشن

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 11, 2026 IST

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ایک اور نوٹیفکیشن
ٹاؤن پلاننگ کی7آسامیوں پر بھرتی کےلیے TGPSC کا اعلامیہ
درخواستیں 15 جولائی سے آن لائن قبول کی جائیں گیں
درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 22 اگست  مقرر
 اکتوبر میں تحریری امتحان کا انعقاد کرے گا کمیشن 
 
ریاستی حکومت نے تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کو بھرنے کے عمل کو تیز کردیا ہے۔ اس  سلسلہ میں ، تلنگانہ پبلک سروس کمیشن (TGPSC) نے حال ہی میں ایک اور نوکری کا اشتہار جاری کیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن ریاست کے شہری منصوبہ بندی کے محکمے میں ٹاؤن پلاننگ اسسٹنٹ کی 7 خالی آسامیوں کو بھرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
 
کمیشن نے مشورہ دیا ہے کہ اہل امیدوار اس ماہ کی 15 تاریخ سے ان آسامیوں کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 اگست ہے۔ TGPSC نے وضاحت کی کہ کل 7 آسامیوں میں سے 2 کا تعلق ریاستی سطح کے کیڈر سے ہے، جبکہ باقی 5 آسامیاں ملٹی زونل کیڈر کے تحت آتی ہیں۔
 
ان آسامیوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کا کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے بی پلاننگ یا بی ٹیک (پلاننگ) پاس ہونا ضروری ہے۔ کمیشن نے اپنے اعلان میں واضح کیا کہ انتخابی عمل کے تحت اس سال اکتوبر میں تحریری امتحان لیا جائے گا۔ بھرتیوں سے متعلق مکمل تفصیلات سرکاری نوٹیفکیشن میں دستیاب ہوں گی۔

 پالی ٹیکنک کےبعد بی ٹیک میں داخلے

پولی ٹیکنک اور بی ایس سی  میتھس مکمل کرنے والوں کو بی ٹیک کے دوسرے سال میں داخلہ فراہم کرنے کے لیے منعقد کیے گئے ٹی جی ای سی ای ٹی میں اس سال 9,699 (64.4 فیصد) سیٹیں بھری گئیں۔ کونسلنگ کے فائنل راؤنڈ کے بعد 15,064 سیٹوں میں سے 5,365 خالی رہیں۔ انجینئرنگ میں 70.2فیصد اور فارمیسی میں 2.5فیصد سیٹیں بھری گئیں۔ فارمیسی کی 1,297 نشستوں میں سے صرف 32 لوگ شامل ہوئے۔

 ڈگری ایڈمیشن: انٹرا کالج سلائیڈنگ شیڈول

ڈگری آن لائن سرویسس تلنگانہ (DOST) نے انٹرا کالج سلائیڈنگ شیڈول جاری کیا ہے، پروفیسر وی بالکشتہ ریڈی، چیرمین کونسل آف ہائر ایجوکیشن نےمنگل کو ایک بیان میں کہا  کہ انٹرا کالج ویب آپشنز کا انتخاب اس ماہ کی 10 سے 13 تاریخ تک کیا جا سکتا ہے۔ کہا گیا کہ 14 تاریخ کو سیٹیں الاٹ کی جائیں گی۔ جس میں کہا گیا کہ ایک کالج میں سیٹ حاصل کرنے والا طالب علم اسی کالج کی دوسری برانچ میں آپشنز کا انتخاب کرسکتا ہے۔