ریاست تملناڈو کے ضلع نمککل کے راسی پورم علاقہ میں ایک شخص نے اپنی تین لڑکیوں کےگلے کاٹ کرخود کشی کرلی۔ انتہائی اقدام سے پہلے اس نے اپنی بیوی اور چھوٹے بیٹے کو بیڈ روم میں بند کر دیا۔ اور اس کےبعد تینوں لڑکیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کےمطابق35 سالہ شخص گووندراج نے شدید مالی پریشانی کے باعث اپنی جان لینے سے پہلے اپنی تین معصوم بیٹیوں کو قتل کر دیا۔ گووندراج ایک دکان میں مینیجر کے طور پر ملازم تھا اور وہ اپنی 26 سالہ بیوی، بھارتی اور اپنے چار بچوں تین لڑکیاں اور ایک لڑکے،کے ساتھ رہتا تھا۔گووند راج اور بھارتی کی شادی تقریباً 10 سال پہلے ہوئی تھی۔
پیر کی رات کھانے کے بعد بھارتی اور ان کا ایک سالہ بیٹا انیشورن آرام کرنے کےلئے بیڈ روم میں چلے گئے۔ جب کہ گووندراج اوراس کی تینوں بیٹیاں ہال میں سو گئیں۔ صبح 3 بجے کے قریب گووندراج نے اپنی بیوی اور نوزائیدہ بیٹے کو روم سے باہر آنے سے روکنے کے لئے بیڈ روم کو باہر سے بند کر دیا۔اس کے بعد گوویندراج نے مبینہ طور پر اپنی بیٹیوں پر9 سالہ گتھیشاشری ،7سالہ ریتھیکاسری اور 3سالہ دیوسری پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ہولناک حرکت کرنے کے بعد اس نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
بھارتی کی چیخ و پکار نے پڑوسیوں کو چوکنا کر دیا۔ پڑوسیوں گھرمیں داخل ہو کر بند دروازہ کو توڑ کر المناک منظر دیکھا۔ پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے نمککل سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گووندراج نے بڑھتے ہوئے قرضوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ قرض واپس کرنے کےلئے اس پر شدید دباو تھا۔ مالی تنگی اور شدید ذہنی دباو کی وجہ سے گووند راج نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس پر تقریباً 20 لاکھ روپے واجب الادا تھے اور اس پر واپسی کے لیے بہت زیادہ دباؤ تھا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔