• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ کے لیے پی ایم آواس یوجنا کے تحت 11.56 لاکھ مکانات فراہم کرنے مرکز سے مطالبہ

تلنگانہ کے لیے پی ایم آواس یوجنا کے تحت 11.56 لاکھ مکانات فراہم کرنے مرکز سے مطالبہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 28, 2026 IST

تلنگانہ کے لیے پی ایم آواس یوجنا کے تحت 11.56 لاکھ مکانات فراہم کرنے مرکز سے مطالبہ
 تلنگانہ سی ایم کا دورہ دہلی مرکزی وزیر زراعت اور دیہی ترقیات سےملاقات
پچھلی حکومت میں ہاؤسنگ سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ ریونت ریڈی
ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کے تحت 'اندرما' مکانات کی تعمیرکو شامل کریں
 دیہی خاندانوں کی مدد کے لیے روزگار گارنٹی اسکیم کو وسعت دینے کامطالبہ کیا
حائیڈرا کمشنرپرہائی کورٹ کےفیصلے کوچیلنج کیا جائےگا:سی ایم ریونت ریڈی
حائیڈرا کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال: کےٹی آر کا الزام
 
تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی اپنے دہلی کے دورے  کےدوران مرکزی وزیر زراعت اور دیہی ترقیات شیوراج سنگھ چوہان سے خصوصی ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں، انہوں نے ریاست کے دیہی ترقی کے کئی اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جس میں مکانات کی تعمیر اور روزگار کی ضمانت کی اسکیموں کی توسیع اور دیگر مسائل شامل ہیں۔

تلنگانہ کو 11.56لاکھ مکانات الاٹ کرنےکی مانگ 

وزیراعلیٰ  اے ریونت ریڈی  نے اس موقع پر مرکزی وزیر کو  بتایاکہ ریاست میں دیہی ہاؤسنگ سیکٹر کو پچھلی حکومت کے دور میں سخت نظر انداز کیا گیا تھا۔ اس بار، انہوں نے درخواست کی کہ تلنگانہ کو ' پی ایم آواس یوجنا - گرامین' (PMAY-G) 2.0 کے تحت 11.56 لاکھ مکانات الاٹ کیے جائیں تاکہ غریبوں کے لیے مکان کا خواب پورا کیا جاسکے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریاستی حکومت کے ذریعہ نافذ کئے جارہے اندراما ہاؤس کے تعمیراتی کام کو ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (VB-G RAM-G) کی فہرست میں شامل کرنے اور 90 دن تک کام فراہم کرکے اس کے ذریعہ فائدہ اٹھانے والوں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔

 روزگار گارنٹی اسکیم کا دائرہ وسیع کرنے کی اپیل 

دوسری طرف، ریونت ریڈی نے مطالبہ کیا کہ ال نینو کے منفی حالات سے متاثرہ دیہی خاندانوں اور کسانوں کی مدد کے لیے روزگار گارنٹی اسکیم کا دائرہ وسیع کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس اسکیم کے تحت سبزیوں کی چھتوں، چارے کے پلاٹ، شہتوت کے باغات، ریشم کے کیڑے پالنے کے شیڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ زمین کی ترقی اور پانی کے تحفظ کے کاموں کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ قدرتی آفات سے تباہ شدہ زرعی زمینوں کی بحالی کے کاموں کو اس میں شامل کیا جائے اور مرکز کسانوں اور دیہی روزگار کے شعبے کو مناسب مدد فراہم کرے۔

حائیڈرا کمشنرکےفیصلےکوچیلنج کیا جائےگا

تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ ،نے کہا ہے کہ حائیڈرا کا دفاع کیا ہے ۔ریونت ریڈی  کے مطابق حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹیکشن ایجنسی ان کی حکومت کی سب سے بڑی اصلاحات میں سے ایک ہے ۔اور اسے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی افسر کی تقرری حکومت کا اختیار ہے۔وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ حائیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ سے متعلق تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔ 

حائیڈرا کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال 

تلنگانہ میں حائیڈرا کے معاملے پر سیاسی بیان بازی شروع ہوچکی ہے۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر، کے ٹی آر نے وزیرِ اعلیٰ ریونت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حائیڈرا کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔اور ادارے کی آڑ میں بلڈروں سے پر رقم وصول کی جا رہی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کانگریس لیڈروں کے فارم ہاؤسز کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جا رہی۔بی آر ایس لیڈرہائیڈرا کے ذریعے توڑے گیے ڈھانچوں کا معاوضہ مانگ رہے ہیں۔