• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ میں اسمارٹ راشن کارڈ کی تقسیم پر بی جےپی کی تنقید

تلنگانہ میں اسمارٹ راشن کارڈ کی تقسیم پر بی جےپی کی تنقید

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 14, 2026 IST

تلنگانہ میں اسمارٹ راشن کارڈ  کی تقسیم  پر بی جےپی کی تنقید
15 اگست کو اسمارٹ راشن کارڈ کی تقسیم
سنگاریڈی میں سی ایم ریونت ریڈی پروگرام
کارڈ پر صرف ریونت اور اْتم کمارکی تصاویر
مودی کی تصویر نہیں ہونے پر بی جے پی ناراض
 مرکزکے چاولکی تقسیم،لیکن پی ایم کی تصویرکیوں نہیں ہوتی؟
تلنگانہ کابینہ میں لیئے گئے اہم فیصلے
 
تلنگانہ کابینہ نے ریاست میں راشن کارڈ ہولڈرس کے لیے اسمارٹ راشن کارڈز بڑے پیمانے پر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یوم آزادی ہند کی تقریبات کے دوران اس اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔جس کے لیے تمام اضلاع کے حکام کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اسمارٹ راشن کارڈز کی تقسیم 

تلنگانہ میں نئے اسمارٹ راشن کارڈس کی تقسیم کا مرحلہ تیار ہے۔ سی ایم ریونت ریڈی 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر سنگاریڈی میں اس پروگرام کا آغاز کریں گے۔ ریاست کے 33 اضلاع میں وزراء اور عوامی نمائندے کارڈ تقسیم کریں گے۔ تاہم کارڈز کی تقسیم سے قبل سیاسی تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔

راشن کارڈ پرسی ایم اور وزیر کی تصویر

حکومت کے ذریعہ جاری کردہ سمارٹ راشن کارڈ ماڈل میں سی ایم ریونت ریڈی اور سول سپلائیز کے وزیر اتم کمار ریڈی کی تصاویر ہیں۔ بی جے پی لیڈر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کی عدم موجودگی پر اعتراض کر رہے ہیں۔ وہ سوال کر رہے ہیں کہ جب مرکز راشن چاول کے لیے اہم فنڈ فراہم کر رہا ہے تو وزیر اعظم کی تصویر کیوں نہیں لگائی گئی۔

بی جے پی لیڈر ناراض 

نظام آباد ایم پی  اور بی جےپی لیڈر ڈی اروند نے ریاستی حکومت کی اپنی مہم کے لیے مرکز کی طرف سے فراہم کردہ راشن چاول پر وزیر اعلیٰ اور وزیر کی تصاویر لگانے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غریبوں کو مفت چاول فراہم کرنے میں مرکز کے رول کو تسلیم کیا جائے۔

'کارڈز کی تقسیم بند کی جانی چاہیے'

ایک اور ایم پی ایٹالہ راجندر نے بھی کانگریس حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ اگر مستقبل میں حکومت بدلی تو ایسی صورتحال پیدا ہو جائے گی کہ نئے کارڈ دوبارہ جاری کرنے پڑیں گے۔ ایم پی رگھونندن راؤ نے بھی مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کی تصویر کے بغیر کارڈس کی تقسیم کو روکا جائے۔ راگھونندن راؤ نے کہا کہ مرکز ہر استفادہ کنندہ کو ملنے والے چھ کلو چاول میں سے پانچ کلو فراہم کر رہا ہے

 سنگاریڈی اجلاس میں گڑبڑ کیلئے بی جےپی ذمہ دار نہیں 

 انہوں نے الزام لگایا کہ مودی کی تصویر کی عدم موجودگی مرکز کی توہین ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سنگاریڈی سبھا میں احتجاج کے دوران اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو بی جے پی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہئے۔ اس سے راشن کارڈ کی تقسیم کا پروگرام سیاسی مفادات کو جنم دے رہا ہے۔

 تلنگانہ کابینہ میں اہم فیصلے

تلنگانہ کابینہ نے کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔ وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے میڈیا کو کابینہ کے فیصلوں سے واقف کرایا۔تلنگانہ کابینہ نے ریاست میں راشن کارڈ ہولڈرس کے لیے اسمارٹ راشن کارڈز بڑے پیمانے پر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد کی آلودگی کم کرنےکی کوشش

کابینہ نے حیدرآباد میں آلودگی کم کرنے کے لیے تلنگانہ آٹو رکشہ الیکٹرک کنورژن اسکیم کے تحت 200 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ تقریباً 18 ہزار 766 پٹرول اور ڈیزل آٹو رکشاؤں کو الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے کے لیے اہل ڈرائیوروں کو فی گاڑی زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے 
حیدرآباد انڈسٹریل لینڈس ٹرانسفارمیشن پالیسی کے تحت آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو حیدرآباد سے باہر شفٹ کرنے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

دھان کی ای نیلامی

انہوں نے بتایا کہ سات اقسام کے باریک دھان کی کاشت پرمحکمہ زراعت میں رجسٹرڈ کسانوں کو 500 روپے فی کوئنٹل بونس دیا جائے گا۔ ۔حکومت 70 لاکھ 55 ہزار میٹرک ٹن دھان کو ای نیلامی کے ذریعے فروخت کرے گی۔کابینہ نے آئی ٹی آئی، اے ٹی سی اور پولی ٹیکنک کالجوں کو ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔