Saturday, May 31, 2025 | 04, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • پاکستان سے مذاکرات صرف دہشت گردی اور پی او کے پر ہوں گے: وزیر دفاع

پاکستان سے مذاکرات صرف دہشت گردی اور پی او کے پر ہوں گے: وزیر دفاع

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 30, 2025 IST     

image
 وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ پاکستان کوواضح طورپرسمجھنا چاہئے کہ وہ دہشت گردی کا "خطرناک کھیل" جوہندوستان کے خلاف کھیل رہا ہے اب ختم ہو گیا ہے۔ گوا کے ساحل پر طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر سوار بحریہ کے جنگجوؤں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے  راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایسے طریقے استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرے گا جن کا پاکستان تصور بھی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 'آپریشن سندور' صرف فوجی کارروائی نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا براہ راست حملہ ہے۔
 
دہشت گردی پرہندوستان کی پالیسی میں کوئی سمجھوتہ نہیں۔
 
"ہم دہشت گردی کے خلاف ہر وہ طریقہ استعمال کریں گے جو پاکستان سوچ سکتا ہے، لیکن ہم ایسے طریقے استعمال کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے جس کے بارے میں پاکستان سوچ بھی نہیں سکتا۔" وزیر دفاع نے کہا کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔ انہوں نے کہا، “پاکستانی سرزمین سے بھارت مخالف سرگرمیاں کھلے عام جاری ہیں، بھارت سرحد اور سمندر کے پار دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر آزاد ہے۔ آج پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے بھارت کے حق کو تسلیم کر رہی ہے۔ آج دنیا کی کوئی طاقت بھارت کو اس کام سے نہیں روک سکتی۔
 
آپریشن سندور: بھارت کی خود انحصاری دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ
 
وزیر دفاع سنگھ نے 'آپریشن سندور' کے دوران ہندوستانی بحریہ کےرول  کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، "بھارتی بحریہ نے اپنی خاموش خدمات سے ہر ہندوستانی کو متاثر کیا ہے، خاموش رہنے سے، ہندوستانی بحریہ پاکستانی فوج کو (ایک حد تک) محدود کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔" انہوں نے کہا کہ جہاں فضائیہ نے پاکستانی سرزمین پر دہشت گردی کے کیمپوں کو تباہ کیا، وہیں بحیرہ عرب میں تعینات نیوی نے پاکستانی بحریہ کو اپنے ساحلوں تک محدود رکھا۔ اس پورے آپریشن پر انہوں نے کہا کہ ہمارا حملہ اتنا طاقتور تھا کہ پاکستان نے پوری دنیا سے بھارت کو روکنے کی التجا شروع کردی۔ بھارت نے پاکستان کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور اس کے عزائم کو بہت کم وقت میں تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے جس رفتار، گہرائی اور وضاحت کے ساتھ کام کیا وہ قابل تعریف ہے۔ 'آپریشن سندور' نے نہ صرف دہشت گردوں کو بلکہ ان کے سرپرستوں کو بھی واضح پیغام دیا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے اپنی شرائط پر فوجی کارروائی روک دی ہے۔