Wednesday, April 15, 2026 | 26 شوال 1447
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • حکومت نے اوورلوڈ گاڑیوں پر جرمانے کے قوانین میں کی تبدیلی!جانیے نئے اصول

حکومت نے اوورلوڈ گاڑیوں پر جرمانے کے قوانین میں کی تبدیلی!جانیے نئے اصول

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 14, 2026 IST

حکومت نے اوورلوڈ گاڑیوں پر جرمانے کے قوانین میں کی تبدیلی!جانیے نئے اصول
سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت(MoRTH) نے زیادہ وزن لے جانے والی گاڑیوں پر لگنے والے جرمانے کے قوانین میں تبدیلی کر دی ہے۔ اس کے تحت اب 10 فیصد تک اضافی وزن لے جانے والی گاڑیوں کو جرمانے سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔ نئے قوانین کے مطابق، 10 سے 40 فیصد اوورلوڈ والی گاڑیوں کو اصل ٹول کا دگنا اور 40 فیصد سے زیادہ اوورلوڈ والی گاڑیوں  کو چار گنا ٹول ادا کرنا ہوگا۔ نوٹیفائی کیے گئے نئے قوانین 15 اپریل سے نافذ العمل ہو جائیں گے۔
 
جرمانے کا حساب کیسے لیا جائے گا:
  
وزارت نے اوورلوڈ چارج کی گنتی اور وصولی کے طریقے میں ترمیم کے لیے نیشنل ہائی ویز ٹول (ریٹ ڈیٹرمینیشن اینڈ کلیکشن) فورتھ امیڈمنٹ رولز، 2026 جاری کیے ہیں۔ اس کے مطابق، ٹول چوکیوں پر نصب سرٹیفائیڈ وزن کے آلات کا استعمال کر کے اوورلوڈنگ کا تعین کیا جائے گا۔ اضافی وزن کی گنتی کے لیے گاڑی کے کل وزن (بشمول بوجھ) کا اندازہ پرمٹیبل گراس وہیکل ویٹ (GVW) کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
 
فاسٹ ٹیگ سے ہوگا جرمانے کی ادائیگی:
  
قوانین میں بتایا گیا ہے کہ اگر ٹول پلازہ پر وزن ناپنے کی سہولت دستیاب نہ ہو تو اوورلوڈ چارج نہیں لیا جائے گا اور صرف لاگو بیس ٹول ہی وصول کیا جائے گا۔ اوورلوڈ چارج فاسٹ ٹیگ اور دیگر نوٹیفائیڈ الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم کے ذریعے وصول کیا جائے گا۔ اوورلوڈ گاڑیوں کی تفصیلات اضافی وزن کے اعداد و شمار کے ساتھ نگرانی اور نافذ کرنے کے لیے گاڑی پورٹل پر رپورٹ کی جائیں گی۔ بغیر فاسٹ ٹیگ والی گاڑیوں کے لیے نیشنل ہائی ویز پر داخلے کے پرانے قوانین لاگو ہوں گے۔