خاتون کی عمر26 سال۔ شادی شدہ خاتون، ایک نہیں بلکہ دو، دوشادیاں کرچکی ہے۔ لیکن،اپنے دونوں شوہرکوچھوڑدیا۔ خاتون نے اپنے تیسرے شوہر کےلئے ایک نابالغ لڑکےکا انتخاب کیا۔ خاتون نے لڑکےکو پیار کےجال میں پھنسایا اور اپنے قریب کرلیا۔ اورپھر26سالہ خاتون نے17سالہ انٹر میڈیٹ کےطالب علم سے تیسری شادی کرلی۔ یہ چونکا دینے والا واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔
لڑکےوالدین نے کی پولیس میں شکایت
لڑکے والدین کی شکایت پر اس خاتون کے خلاف ستوپلی پولیس اسٹیشن میں پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنسز(POCSO) کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ خاتون پرنابالغ لڑکے سے شادی کرنےاوراغوا کرنے کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ خاتون نےایک نابالغ لڑکے سے مندر میں شادی کی اور آندھرا کے علاقے میں خفیہ طور پر دونوں رہنے لگے۔ پولیس نے لڑکے کے والدین کی شکایت پر خاتون کے خلاف POCSO کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ بعد میں اسے عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق
تلنگانہ کےضلع کھمم کےعلاقہ ستوپلی رہنے والی 26 سالہ تروینی پہلے سے شادی شدہ تھی۔ خاتون نےاس سے پہلےایک نہیں بلکہ دو شادیاں کر چکی ہے۔ بتایاجا رہا ہےکہ شوہر سے جھگڑے اور کچھ اختلافات کی وجہ سے اس کی طلاق ہوگئی اور وہ الگ رہ رہی تھی۔ تروینی ستوپلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں بطور نرس کام کر رہی تھی۔ اسی دوران اس کا رابطہ اسی علاقے کے ایک نابالغ لڑکے سے ہوا۔ اور دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ پھرخاتون نے نابالغ لڑکے سے شادی کرلی۔ تروینی نے اپنی گرفتاری سے چھ ماہ قبل نابالغ انٹرمیڈیٹ طالب علم کو اغوا کر کے لے گئی۔ پولیس نے خاتون اور لڑکے کو پکڑنے کےلئے دو ٹیمیں تشکیل دیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے تمام زاویوں سے تفتیش شروع کردی۔
6 ماہ مہینے پہلےلڑکےکولیکر ہوئی فرار
اس واقعے کے بعد چھ پہلے قبل لڑکے کے والدین نے ستوپلی پی ایس میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس کے بعد سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ لیکن پولیس کو کوئی سراغ نہیں ملا۔ تروینی نے ریاست آندھرا پردیش کے ایک علاقے میں لڑکے سے ایک مندر میں شادی کی اور، خفیہ طور پراپنا گھربسایا۔ تاہم، تروینی نے احتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے فون کا استعمال نہیں کیا۔ تاکہ انھیں کوئی پکڑ نہ پائے۔
سوشل میڈیا کےذریعہ پولیس نے کیا ٹریک
اس سلسلے میں پولیس نے تمام زاویوں سے تفتیش شروع کردی۔ معاملہ تب سامنے آیا۔ جب لڑکے کی سالگرہ کے موقع پردونوں کی کیک کے ساتھ تصویر سامنے آئی۔ یہ تصوریر انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی۔ پولیس نے تصویر کےذریعہ دنوں کا پتہ لگالیا۔ دونوں آندھرا پردیش کے راجمندری کے نواحی گاؤں ویلشورم میں پائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی پولس فوراً حرکت میں آ گئی ۔ پولیس نے دونوں کو ویلشورم جاکر دبوچ لیا۔
خاتون گرفتار: لڑکےکی کونسلنگ
پولیس نے گزشتہ سنیچر کو تروینی اور ایک نابالغ لڑکے کو ستوپلی لایا۔ چونکہ لڑکا نابالغ ہے اس لیے اس کی کونسلنگ کی گئی اور لڑکے کو اس کے والدین کے پاس بھیجا گیا۔ تروینی کے خلاف POCSO کیس درج کیا گیا اور اسے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ ایک خاتون کے خلاف پوکسو کیس کا اندراج علاقے میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔