Friday, May 02, 2025 | 04, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • سویڈن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی،ملزمان کی تلاش جاری

سویڈن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی،ملزمان کی تلاش جاری

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 30, 2025 IST     

image
سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے شمال میں ایک اجتماعی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں رکھوا دیا گیا۔پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر  ملزمان کی تلاش جاری کر دی ہے۔ اور پولیس نے  لوگوں سے تحمل برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
 

فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

مقامی روزنامہ یو این ٹی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ سویڈن کے اپسالا میں کام کرنے والے ہیئر سیلون میں اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں 3 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شہر کے وسط میں وکسا اسکوائر کے قریب پیش آیا۔ اس وقت لوگ والپورگیس بہار کے تہوار کا جشن منا رہے تھے، جس کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔
 

شوٹنگ کے بعد کی ویڈیو: 

 

پولیس نے کیا بیان دیا؟

مشرقی سویڈش شہر میں پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں لوگوں کی جانب سے متعدد کالیں موصول ہوئی ہیں جن میں فائرنگ کی اطلاع ہے۔ متعدد افراد کے جسموں پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں گولی ماری گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ رواں سال فروری میں سویڈن میں فائرنگ کا سب سے مہلک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔