Sunday, May 04, 2025 | 06, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی کے 82 رہنماؤں کو جیل کی سزا، جانیے کیا ہے پورا معاملہ؟

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی کے 82 رہنماؤں کو جیل کی سزا، جانیے کیا ہے پورا معاملہ؟

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 03, 2025 IST     

image
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ان کی پارٹی کے 82 رہنما ایک کیس میں جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 82 کارکنوں کو گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے سلسلے میں 4 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
 
عدالت کے اس فیصلے کے بعد پاکستان میں عمران خان کی پارٹی اور ان کے کارکنوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے 1500 سے زائد حامیوں کو گرفتار کیا گیا تھا، ان لوگوں نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مظاہرہ کیا تھا۔ عمران اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔سماعت کے بعد راولپنڈی کی عدالت نے 82 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 4 ماہ قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
 

پاکستان کی جانب سے مسلسل نویں دن جنگ بندی کی خلاف ورزی:

 
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں سے گھبراہٹ کا شکار پاکستان سرحد پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ تازہ معاملہ میں کل رات پاکستان نے ایک  مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے کل رات جموں وکشمیر کے کپواڑہ، اُڑی اور اکھنور سیکٹروں کے مقابل لائن آف کنٹرول کے پار چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی۔ تاہم ہندوستانی فوج نے فوری اور مناسب جواب دیا۔ سرحد پر چوکس ہندوستانی فوجیوں کی جانب سے مناسب جواب نے بلااشتعال فائرنگ کرنے والے پاکستانی فوجی میں خوف پیدا کردیا۔