اے پی حکومت نے ریاستی تعلیم، آئی ٹی اور الیکٹرانکس کے وزیر نارا لوکیش کی موجودگی میں ریاست میں تخلیقی اقتصادی ترقی کیلئے تخلیق کار اکیڈمی کے قیام کیلئے دو بڑی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔تیجارکت کے صدر تیجادھرما ۔ یوٹیوب اکیڈیمی انڈیا کے سربراہ ارجن دورے سوامی اور کے بھاسکر نے سنگاپور میں منعقدہ ایک تقریب میں ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس معاہدے کے مطابق اے پی حکومت تخلیقی مواد کی تخلیق کیلئے ایک سنٹر آف ایکسی لینس قائم کرے گی۔ جہاں گوگل نصاب اور تربیتی پروگراموں کیلئے وسائل، ٹکنالوجی اور مہارتیں فراہم کرے گا۔
اس کے علاوہ تیجارکت فزیکل سیٹ اپ۔ مینجمنٹ اور روزمرہ کے آپریشنز کی نگرانی کرے گا۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد خواہشمند تخلیق کاروں کو آراستہ کرنا اور انہیں ڈیجیٹل مواد کی صنعت میں کامیابی کیلئے ضروری مہارت، علم اور وسائل فراہم کرنا ہے۔ ریاستی وزیر لوکیش نے کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد تخلیقی معیشت میں اختراعات کو فروغ دےکر ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
چندرا بابو سنگاپور کے دورے پر ہیں:
آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈوسنگاپور کے دورے پر ہیں۔ آج ان کے دورے کا تیسرا دن ہے اور انہوں نے صنعتکاروں سے ملاقات کی۔ آج چندرا بابو دس سے زیادہ میٹنگوں میں حصہ لیں گے۔ وہ آئی ٹی، الیکٹرانکس اور فن ٹیک شعبوں کی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کریں گے۔چندرابابو نائیڈو کیریئر، ٹی وی ایس اور موراتا کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔ ریاستی حکومت یوٹیوب اکیڈمی کے ساتھ ایک معاہدے پر بھی دستخط کرے گی۔ چندرا بابو سنگاپور کے صدر اور سابق وزیر اعظم لی ہسین لونگ سے بھی ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وہ گوگل کلاؤڈ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ چیف منسٹر اس میٹنگ میں گوگل کلاؤڈ کے نمائندوں کے ساتھ آندھرا پردیش میں ڈیٹا سنٹرز، گرین انرجی پر مبنی، کلاؤڈ پر مبنی خدمات اور ڈیجیٹل انڈیا کے اہداف پر تبادلہ خیال کریں گے۔