انڈوتبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکاروں کو لانے جانے والی ایک بس کنٹرول کھو کر حادثہ کا شکار ہوگئی۔ یہ حادثہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے زیری پورہ کلن علاقے میں بدھ کی علی الصبح پیش آیا۔ حادثہ میں بس کا ڈرائیور معمولی زخمی ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں صرف ڈرائیور اور ہتھیار موجود تھے۔ اس لیے بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔
During wee hours, at Resin Kullan, Ganderbal, one empty Bus earmarked for ferrying troops of ITBP, while negotiating a curve, slipped into river Sind. Driver met minor injuries and is stable.#SSPGanderbal.@JmuKmrPolice @KashmirPolice
— Ganderbal Police (@Gbl_Police) July 30, 2025
گاندر پولیس نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ گاندر بل کے زیری پورہ کلن کے مقام پر علی الصبح ایک بس سڑک سے پھسل کر دریائے سندھ میں جا گری۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں کو لانے کے لئے جا رہی تھی۔پوسٹ میں کہا گیا کہ اس حادثے میں ڈرائیور کو معمولی چوٹیں لگیں جس کی حالت مستحکم ہے۔زخمی ڈرائیور کی شناخت وسیم احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکن گلستان سمبل بانڈی پورہ کے طور ہوئی ہے۔
حادثے کے فوراً بعد نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔ زخمی ڈرائیور کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بس اور بس کے اندر موجود قیمتی ہتھیاروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ٹی بی پی ، کے اہلکاروں کی 5 آئی این ایس اے ایس رائفلیں ڈوبی ہوئی بس میں پھنسی ہیں۔ ہتھیاروں کی باز یافت کےلئے کوششیں جاری ہیں۔