• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کے کرنےوالی خاتون رکن اسمبلی کو اکھلیش یادو نے سماج وادی پارٹی سے کیا معطل

یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کے کرنےوالی خاتون رکن اسمبلی کو اکھلیش یادو نے سماج وادی پارٹی سے کیا معطل

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 14, 2025 IST     

image
سماج وادی پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی پوجا پال کو پارٹی مخالف سرگرمیوں اور ڈسپلن شکنی کے الزام میں جمعرات کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا۔ یہ کاروائی اس وقت سامنے آئی ہے جب پوجا پال نے اسمبلی میں کھل کر اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی، اور ان کی "زیرو ٹالرینس" پالیسیوں کی تعریف کی،  انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان جیسی خواتین کو انصاف فراہم کرنے میں مدد ملی۔
 
 سماج وادی پارٹی کی ایم ایل اے پوجا پال نے اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پریاگ راج میں ان کی پالیسیوں نے خواتین کے لیے انصاف کو یقینی بنایا اور انہوں نے عتیق احمد جیسے مجرموں کے خلاف کارروائی کی، جن پر اس نے اپنے شوہر کے قتل کا الزام لگایا تھا۔انہوں نے کہا کہ "میں وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھے انصاف فراہم کیا جب کہ کسی نے نہیں سنی،" ۔
 
سماج وادی پارٹی کی ایم ایل اے پوجا پال نے یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نےعتیق احمد کو مارا جس نے ان کے شوہر کو قتل کیا اور وہ اس کے لیے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے یوپی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم یوگی نے انصاف فراہم کیا ہے، یہاں تک کہ جب کسی نے ان کے درد کی پرواہ نہیں کی،  سی ایم، نے جواب دیا، اور ریاستی سیاست میں زیرو ٹالرنس لائے ہیں۔ انہوں نے ویژن دستاویز 2047 پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ان کے شوہر راج پال کو کس نے قتل کیا اور لوگ انہیں انصاف دلانے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ ایم ایل اے پوجا پال نے کہا کہ سی ایم نے پریاگ راج میں عتیق احمد جیسے مجرموں کو مار کر ان جیسی کئی خواتین کے ساتھ انصاف کیا ہے۔
 
 واضح  رہےکہ بی ایس پی کے سابق ایم ایل اے راجو پال کا 25 جنوری 2005 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ قتل پوجا پال سے شادی کے چند دن بعد ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل باہوبلی  عتیق احمد کے بھائی اشرف سے سیاسی اختلافات کی وجہ سے ہوا۔ راجو نے اشرف کو  الیکشن میں شکست دی تھی ۔ جنہوں نے پریاگ راج مغربی سیٹ سے ضمنی انتخاب لڑا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہی راجو کے قتل کا سبب بنا۔ قتل کیس کے اہم گواہ امیش پال کو فروری 2023 میں قتل کر دیا گیا تھا۔
 
عتیق اوراشرف کو ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ ان دونوں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ پریاگ راج میں میڈیکل چیک اپ کے لیے لے جا رہے تھے۔ عتیق کو پوائنٹ بلینک رینج میں گولی ماری گئی۔ اشرف کو بھی موقع پر قتل کر دیا گیا۔ عتیق کا بیٹا اسد بھی جھانسی میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ سی بی آئی نے 2016 میں سابق ایم ایل اے راجو کے قتل کیس کی جانچ کی تھی۔