Friday, May 02, 2025 | 04, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • پہلگام حملے کے بعد اٹھاولے کا بڑا بیان - پی او کے پر ہندوستان کا قبضہ ضروری

پہلگام حملے کے بعد اٹھاولے کا بڑا بیان - پی او کے پر ہندوستان کا قبضہ ضروری

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 28, 2025 IST     

image
مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے پاکستان پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کو سبق سکھانے کی بات کی ہے۔ رام داس  اٹھاولے نے کہا کہ اگر پاکستان POK  حوالے کرنے سے انکار کرتا ہے تو ہندوستان کو جنگ کا اعلان کرنا چاہیے۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی صورتحال ہے۔
 
اتوار کو لوناوالا میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اٹھاولے نے کہا کہ جب تک پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر موجود ہے دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔  انہوں نے مزید کہاکہ جب تک پی او کے موجود ہے، دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہیں گے۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر پاکستان پی او کے حوالے نہیں کرتا تو اس کے خلاف اعلان جنگ کر دیا جائے۔
 
 
اٹھاولے نے کہا کہ ہندوستان کو پی او کے پر قبضہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، دہشت گرد اس راستے سے ہندوستان میں داخل ہوتے ہیں، اس لیے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا کنٹرول ہندوستان کے پاس رہنا چاہیے۔ اٹھاولے نے پاکستان کو پی او کے خالی کرنے کی تنبیہ کی، ورنہ ہندوستان جنگ لڑنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

این آئی اے نے پہلگام حملے کی جانچ شروع کردی:

این آئی اے نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایجنسی نے اب تک آس پاس موجود لوگوں کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔ اس کے ساتھ اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ دہشت گرد کس راستے سے آئے۔ این آئی اے اس بات کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ دہشت گرد وہاں کتنی دیر تک رہے اور فرار ہونے کے لیے انہوں نے کون سا راستہ اختیار کیا۔ ذرائع کے مطابق اس تفتیش کے دوران تفتیشی ایجنسی یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ دہشت گردوں کی مدد کس نے کی جب وہ واقعہ کو انجام دے رہے تھے۔