Friday, June 06, 2025 | 10, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • بنگلورو: چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ پر، آر سی بی نے جاری کیا اپنا بیان

بنگلورو: چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ پر، آر سی بی نے جاری کیا اپنا بیان

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jun 05, 2025 IST     

image
بنگلورو بھگدڑ پر آر سی بی کا بیان: بدھ کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر ہونے والی بھگدڑ پر آر سی بی فرنچائز کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا کہ تمام لوگوں کی حفاظت، ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس بیان میں بتایا گیا کہ بھگدڑ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں کے مشورے پر تقریب کا دورانیہ مختصر کر دیا گیا۔
 
آر سی بی نے اپنے  بیان میں کہا، آر سی بی اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں اور حادثے سے متاثر ہونے والوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ ہمیں میڈیا میں آنے والی ان رپورٹوں پر افسوس ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مداح آج دوپہر بنگلورو میں جمع ہوئے تھے۔ ہر کسی کی حفاظت اور  صحت ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
 
بدھ کی شام آئی پی ایل 2025 کی چمپئن ٹیم آر سی بی کے لیے کھلی بس پریڈ منعقد کیے جانے کی خبر تھی۔ اس کی وجہ سے چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اس واقعے کے فوراً بعد کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے تصدیق کی کہ اس واقعے میں 11 لوگوں کی جان گئی ہے۔
 
آر سی بی فرنچائز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جیسے ہی چنناسوامی اسٹیڈیم کے باہر واقعہ سامنے آیا، سیکورٹی اداروں کے مشورے پر پروگرام کا دورانیہ مختصر کردیا گیا۔ بدھ کی صبح آر سی بی ٹیم مینجمنٹ نے کھلی بس پریڈ کر نے والی تھی۔ لیکن دوپہر 11:56 بجے ٹریفک پولیس نے کہا کہ بدھ کو کوئی بس پریڈ نہیں ہوگی۔
 
اس حادثے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ لوگوں کو امید تھی کہ ودھان سودھا کے بعد آر سی بی کی ٹیم کھلی بس میں چناسوامی اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہوگی۔ یہ دونوں مقامات 1 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لوگوں کے پاس ٹکٹ نہیں تھے، لہٰذا ودھان سودھا میں آر سی بی ٹیم کے استقبال کے بعد لوگ تیزی سے گراؤنڈ میں داخل ہونے کے لیے دوڑ پڑے۔