حیدرآباد کے علاقہ مادھاپورکیبل برج پر ایک تیز رفتار کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ چند ہی لمحوں میں پوری گاڑی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ کار میں سوار افراد محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق جمعہ کی شام 4.15 بجے میا ں پور کے رہنے والے سری رام ریڈی ہونڈا کار (AP09CA1878) انِ آربٹ مال سے کیبل برج کے راستے جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 کی طرف لے جا رہے تھے۔ جیسے ہی کار کیبل برج پر پہنچی تو انجن سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
تمام مسافر محفوظ
ڈرائیور نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو فوری روک دیا۔ اور کار سوار باہر نکل گئے۔ چند ہی لمحوں میں پوری گاڑی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اور مادھا پور ٹریفک پولیس نے کیبل برج پر پہنچ کر ٹریفک کا رخ موڑ دیا۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
علاقہ میں ٹریفک جام
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ گاڑی کے انجن میں بجلی کی خرابی کی وجہ سے لگی۔ اس وقت چونکہ آئی ٹی ملازمین کے گھر جانے کا وقت تھا، Ikea سے روٹ نمبر 45 پر ٹریفک جام ہوگیا۔ سائبرآباد، حیدرآباد، رچہ کونڈہ اور ورنگل کمشنریٹ میں17 ٹریفک چالان ہیں۔ زیادہ تر چالان تیز رفتاری سے گاڑی چلانے اور نو پارکنگ زون میں کار پارک کرنے پر ہوتے ہیں۔ اس کار پر 11490روپئے کے چالان زیر التواء ہیں ۔