• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • بہار میں اساتذہ بھرتی کا اعلان، 32,388 آسامیوں پر ہوگی تقرری

بہار میں اساتذہ بھرتی کا اعلان، 32,388 آسامیوں پر ہوگی تقرری

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 29, 2026 IST

بہار میں اساتذہ بھرتی کا اعلان، 32,388 آسامیوں پر ہوگی تقرری
بہار میں اساتذہ کی بھرتی کو لیکر بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں (ٹی آر ای-4) کے تحت  32 ہزار 388 اساتذہ کی بھرتی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں محکمۂ تعلیم نے بہار پبلک سروس کمیشن کو باضابطہ طور پر درخواست بھیج دیا گیا  ہے۔ سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام معیاری تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے  "ترقی یافتہ بہار" کے وژن کو بنا نے کے جانب ایک اہم قدم ہے۔ سمراٹ چودھری  نے کہا کہ بہار حکومت نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
 
ٹی آر ای-4 کے تحت آسامیوں کی تقسیم کچھ اس طرح ہے
 
کلاس 1 سے 5 تک: 3,847  
کلاس 6 سے 8 تک: 8,563 
کلاس 9 سے 10 تک: 3,877 
کلاس 11 سے 12 تک: 16,101 
 
میڈیا رپورٹ  کے مطابق ٹی آر ای-4 بھرتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن اگست کے مہینے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ اس خبر کے بعد لمبے وقت سے بھرتی کا انتظار کرنے والے ہزاروں امیدواروں میں امید کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہیں دوسری طرف کئی امیدواروں نے آسامیوں کی تعداد پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پہلے تقریباً 46 ہزار آسامیوں پر بھرتی کا اشارہ دیا گیا تھا، لیکن اب صرف 32 ہزار 388 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جو ان کی توقعات سے کم ہے۔
 
ادھر طالب علم رہنما دلیپ کمار نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی آر ای-4 کا اشتہار سنگل اسٹیج امتحانی نظام کے تحت جاری کیا جائے تاکہ امیدواروں کو غیر ضروری پیچیدگیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ اس معاملے پر مزید احتجاج کریں گے۔ ٹی آر ای-4 کے اعلان کے بعد اب لاکھوں امیدواروں کی نظریں بہار پبلک سروس کمیشن (BPSC) کی جانب سے جاری ہونے والے باضابطہ نوٹیفکیشن، درخواستوں کی تاریخ اور امتحان کے شیڈول پر مرکوز ہیں۔