Saturday, April 18, 2026 | 29 شوال 1447
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • کیمرون گرین کی 79 رنز کی اننگز، گجرات کے خلاف کے کے آر 180 رنز پر آل آؤٹ

کیمرون گرین کی 79 رنز کی اننگز، گجرات کے خلاف کے کے آر 180 رنز پر آل آؤٹ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Apr 17, 2026 IST

کیمرون گرین کی 79 رنز کی اننگز، گجرات کے خلاف کے کے آر 180 رنز پر آل آؤٹ
 آئی پی ایل کا 25 واں میچ گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کےکے آر اور جی ٹی کے درمیان  جمعہ کو  کھیلا گیا ۔ کولکا تا نائٹ رائیڈرز کے آل راؤنڈر کیمرون گرین آخر کار فارم  میں آ ہی گئے۔ انھوں نے  گجرات کے خلاف 79 رن بنا کر اپنی ٹیم  کا مجموعی اسکور 180 پر آل آؤٹ تک پہنچا دیا۔گرین نے اس سیزن کی اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ انھیں اپنے ساتھیوں کا کوئی تعاون نہیں ملا۔

 گجرات ٹائٹائن کی خطرناک گیند بازی 

پہلے اوور میں سراج نے اجنکیا رہانے (0) کو واپس بھیج دیا۔ لیکن اس کے فوراً بعد، رگھو ومسی (8) ربادا کی گیند پر وکٹ کیپر بٹلر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس کیچ کے ساتھ ہی بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی میں اپنے تین سو کیچ مکمل کر لیے ہیں۔ کولکا تا نے 21 رنز پر اپنا دوسرا وکٹ گنوا دیا۔ ٹم سیفرٹ (19) جو کیمرون گرین کے ساتھ مل کر ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہتے تھے، کو رباڈا نے چوتھے اوور کی آخری گیند پر پویلین بھیج دیا۔

 کےکے آر کی خراب شروعات 

کے کے آر چوتھے اوور کے اندر 32/3 پر کم ہو گیا تھا اس سے پہلے کہ گرین نے اننگز کو دوبارہ بنایا، روومین پاول (27) کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 55 رنز کا اسٹینڈ جوڑا، اس کے بعد انوکول رائے (9) کے ساتھ مستحکم شراکت داری نے مجموعی کو ایک باعزت تکمیل تک پہنچا دیا۔
 
  کولکاتا نائیٹ رائیڈرز نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ رواں سیزن میں کولکاتا نائیٹ رائیڈز اب تک ایک  بھی میچ نہیں جیتا ہے۔ اور  پوائنٹ ٹیبل پر سب سے آخری  نمبر پر ہے۔
 
 180 رنز کے جواب میں گجرات کی ٹیم نے شاندار شروعات کی ۔ گجرات کی  پہلی وکٹ 57 رزنر پر گری۔ سائی16 گیندوں میں 22 رنز بنائے۔ تا دم تحریر 7 اوورز میں گجرات کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 83 رنز بنائے۔ کپتان شبمن گل 44 اور بٹلر16 رنز بنا کر کھیل رہےہیں۔