مرکز نے جمعہ کو سپریم کورٹ کالجیم کی سفارشات کے بعد پانچ ہائی کورٹس میں کئی ججوں کی تقرریوں کو منظوری دے دی۔ مرکز نے ایڈیشنل ججوں کی تقرری کو منظوری دے دی۔ آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں مستقل ججوں کے طور پرجسٹس ہری ناتھ نونی پلی، جسٹس کرن مائی منڈاوا کرن ، جسٹس سمتی جگدم، اور جسٹس نیاپتی وجے شامل ہیں۔
مرکزی وزارت قانون و انصاف کے ذریعہ جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا ہے کہ صدرجمہوریہ نے ایڈیشنل ججوں، جسٹس پارتھا سارتھی سین اور جسٹس اپوربا سنہا رے کو کلکتہ ہائی کورٹ کے مستقل جج کے طور پر مقرر کیا ہے۔
ایک علیحدہ نوٹیفکیشن میں، سات ایڈیشنل ججوں۔ جسٹس بسواروپ چودھری، پرسین جیت بسواس، ادے کمار، اجے کمار گپتا، سپرتیم بھٹاچاریہ، پارتھا سارتھی چٹرجی، اور محمد شبر راشدی۔ کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ صدر نے جسٹس رویندر کمار اگروال کو چھتیس گڑھ ہائی کورٹ میں مستقل جج کے طور پر بھی مقرر کیا ہے۔
مرکزی وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق، مرکز نے عدالتی افسر ومل کمار یادو کی دہلی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
"آئین ہند کے آرٹیکل 217 کی شق (1) کے ذریعہ عطا کردہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے، صدر نے شری ومل کمار یادو کو دہلی ہائی کورٹ کا جج مقرر کرتے ہوئے خوشی محسوس کی ہے کہ وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے لاگو ہوں گے"۔سپریم کورٹ کالجیم کی تجویز کے بعد صدر جمہوریہ نے ایڈیشنل جج جسٹس گروسیدایا بسواراجہ کو کرناٹک ہائی کورٹ میں مستقل جج کے طور پر مقرر کیا۔