Saturday, August 02, 2025 | 08, 1447 صفر
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • خواتین کے شطرنج ورلڈکپ کی فاتح دیویا شاندار جیت کے بعد ہندوستان واپس، ناگپور ایئرپورپر شاندار استقبال

خواتین کے شطرنج ورلڈکپ کی فاتح دیویا شاندار جیت کے بعد ہندوستان واپس، ناگپور ایئرپورپر شاندار استقبال

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 31, 2025 IST     

image
خواتین کے شطرنج ورلڈکپ کی فاتح دیویا دیشمکھ شاندار جیت کے بعد ہندوستان واپس ہوگئیں۔ ناگپور ایئرپورپر دیویا کا شاندار استقبال کیاگیا۔ یہاں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دیویا نے اس تاریخی جیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس جیت میں میرا خاندان۔ میرے پہلے کوچ راہول جوشی کا اہم رول ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ آنے والے دیگر ایونٹس میں بھی اسی طرح کی شاندار کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی۔ واضح رہے کہ دیویا دیشمکھ نے فائنل مقابلہ میں ہم وطن کونیرو ہمپی کو شکست دیکر خطاب جیتا تھا۔ 

میرے پہلے کوچ چاہتے تھے کہ میں گرینڈ ماسٹر بنوں:

دیویا دیشمکھ نے اپنی جیت کا سہرا اپنی بہن، خاندان کے افراد اور اپنے پہلے کوچ راہول جوشی کو دیا۔ انہوں نے کہا، میرے پہلے کوچ چاہتے تھے میں  کہ گرینڈ ماسٹر بنوں، میں اس جیت کا کریڈٹ انہیں دیتی ہوں۔

سی ایم فڑنویس اور مرکزی وزیر گڈکری 2 اگست کو ان کا خیرمقدم کریں گے:

ٹین ایج چمپئن دیویا نے کہا کہ وہ گرینڈ سوئس ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل تھوڑا آرام کریں گی۔ دیویا کو وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور مرکزی وزیر اور ناگپور کے ایم پی نتن گڈکری 2 اگست کو ایک عوامی تقریب میں نوازیں گے۔

دیویا کے اہل خانہ نے اس کامیابی کی ستائش کی:

دیویا دیشمکھ کے اہل خانہ نے ان کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے خاندان، ناگپور، مہاراشٹر اور ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اس چیمپئن کھلاڑی کی چا چی سمیتا دیشمکھ نے میڈیا کو بتایا، ہمیں بہت خوشی ہے کہ دیویا نے ہمارے خاندان، ناگپور اور ہندوستان کو فخر سے بلند کیا ہے۔ ہندوستان نے اتنے سالوں کے بعد خواتین کا شطرنج کا یہ ورلڈ کپ جیتا ہے۔ ہم خدا کا شکر ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے والدین کی اتنے سالوں کی محنت بالآخر رنگ لائی ہے۔ ہماری خوشی کی کوئی حد نہیں ہے اور ہمارے خوشی کے آنسو رک نہیں سکتے۔ ہم مستقبل میں دیویا کی مزید کامیابیوں اور ہندوستان کا سر فخر سے بلند کرنے کی خواہش کرتے ہیں۔